Maktaba Wahhabi

315 - 360
سات سات (اشخاص) شریک ہوجائیں۔‘‘ ب: امام مسلم کی حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بیان کردہ ایک دوسری روایت میں ہے: ’’حَجَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فَنَحَرْنَا الْبَعِیْرَ عَنْ سَبْعَۃٍ، وَالْبَقَرَۃَ عَنْ سَبْعَۃٍ۔‘‘[1] ’’ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں حج کیا، تو ہم نے اونٹ اور گائے کو سات سات افراد کی طرف سے ذبح کیا۔‘‘ دونوں روایتوں کے متعلق تین باتیں: ا: امام نووی نے دیگر روایات کے ساتھ ان دونوں حدیثوں پر حسب ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ جَوَازِ الْإِشْتِرَاکِ فِيْ الْہَدْيِ، وَالْبَدَنَۃِ، وَإِجْزَائِ کُلِّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا عَنْ سَبْعَۃٍ] [2] [حج کی قربانی میں شرکت اور گائے اور اونٹ میں سے ہر ایک کے سات (افراد) سے کفایت کرنے کے متعلق باب] امام نووی ان دونوں اور ان جیسی دیگر روایات کی شرح میں لکھتے ہیں: یہ احادیث حج کی قربانی میں شرکت کے جواز پر دلالت کرتی ہیں اور ان میں یہ (بھی) ہے، کہ اونٹ اور گائے دونوں میں سے ہر ایک کے ساتھ سات اشخاص سے کفایت ہوتی ہے۔[3]
Flag Counter