Maktaba Wahhabi

334 - 360
امْرَأَتِيْ حَاجَّۃً۔‘‘ ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرا نام فلاں فلاں غزوہ میں لکھا گیا ہے اور میری بیوی حج کی غرض سے نکلی ہے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اِذْہَبْ، فَاحْجُجْ مَعَ امْرَأَتِکَ۔‘‘[1] ’’جاؤ اور اپنی بیوی کے ہمراہ حج کرو۔‘‘ ب: امام دارقطنی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لَا تَحُجَّنَّ اِمْرَأَۃٌ إِلَّا وَمَعَہَا ذُوْ مَحْرَمٍ ۔‘‘ [2] ’’کوئی عورت بھی محرم کے بغیر ہرگز حج نہ کرے۔‘‘ ج: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لَا یَحِلُّ لِأَمْرَأَۃٍ تُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ مَسِیْرَۃَ یَوْمٍ وَلَیْلَۃٍ، لَیْسَ مَعَہَا حُرْمَۃٌ۔‘‘[3] ’’اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے والی کسی بھی خاتون کے لیے
Flag Counter