Maktaba Wahhabi

80 - 360
[دائمی مرض اور بڑھاپے وغیرہ کی وجہ سے معذور یا میت کی طرف سے حج کے متعلق باب] اسی حدیث سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے، کہ مرد کی طرف سے عورت حج کر سکتی ہے۔ حضراتِ ائمہ بخاری ، نسائی اور ابن خزیمہ نے اس پر حسب ِذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ حَجِّ الْمَرْأَۃِ عَنِ الرَّجُلِ] [1] [مرد کی طرف سے خاتون کے حج کرنے کے متعلق باب] امام ابن حبان نے اس پر درج ذیل عنوان لکھا ہے: [ذِکْرُ إِبَاحَۃِ حَجِّ الْمَرْأَۃِ عَنِ الرَّجُلِ ضَدَّ قَوْلِ مَنْ کَرِہَہُ] [2] [مکروہ کہنے والے کے قول کے برعکس مرد کی طرف سے خاتون کے حج کرنے کے جواز کا ذکر] ج: حج کیے بغیر فوت ہونے والے شخص کی طرف سے اس کے بیٹے کا حج کرنا۔ تیسری حدیث پر امام ابن حبان کا تحریر کردہ عنوان حسب ذیل ہے: [ذِکْرُ الْإِخْبَارِ عَنْ جَوَازِ حَجِّ الرَّجُلِ مِنَ الْمُتَوَفَّی الَّذِيْ کَانَ الْفَرْضُ عَلَیْہِ وَاجِبًا] [3] [ایسے فوت شدہ شخص کی جانب سے حج کے جواز کے متعلق خبر کا ذکر، جس پر (فوت ہونے سے پیشتر) فریضہ حج واجب ہو چکا تھا۔] د: چوتھی حدیث سے حج کی نذر ماننے والی فوت شدہ خاتون سے اس کی بیٹی کا
Flag Counter