Maktaba Wahhabi

267 - 331
جواب مجھے تسلی بخش اور عقلی طور پر اپنے پروٹسٹنٹ عیسائی مذہب میں نہیں ملتے تھے، اس لیے میں نے ان سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لیے باقاعدگی سے تقریباً ہر مذہب کا مطالعہ شروع کر دیا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مغرب میں حقیقتاً مذہب نہیں ہے، عیسائیت کے نام پر بت پرستی ہے یا مکمل طور پر لادینی اور مادہ پرستی۔ ایسے ماحول میں انسان کے دماغ میں کئی قسم کے سوالات جنم لیتے ہیں جبکہ ایک پیدائشی مسلمان اس قسم کی صورتحال سے دو چار نہیں ہوتا۔ سوال۔ برطانیہ میں تو اسلامک سینٹرز ہیں ، وہاں سے آپ کو رہنمائی نہیں ملی؟ جواب۔ میرے قصبے ڈاور میں مسلمان نہیں تھے جبکہ لندن میں موجود اسلامی سینٹر میرے علم میں نہیں تھا۔ سوال۔ آپ نے کن مذاہب کا مطالعہ کیا؟ جواب۔ عیسائیت میں کیتھولک مسلک کا مطالعہ کیا۔ اس کے علاوہ یہودیت کا مطالعہ کیا جبکہ ہندوازم، تاؤ ازم اور بدھ مت کا لٹریچر بھی پڑھا۔ سوال۔ لیکن اگر آپ یہودیت پر ایمان لے آتے تو پھر بھی آپ یہودی مذہب اختیار نہیں کر سکتے تھے کیونکہ یہودیوں کے عقیدے کے مطابق یہودی ہونے کے لیے یہودی ماں کے بطن سے پیدا ہونا ضروری ہے، ایسی صورت میں آپ کیا کرتے؟ جواب۔ ایسا نہیں ہے۔ یہودیوں کے ہاں بھی بہت سے فرقے ہیں ، تا ہم ایک طرح سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہودی دو طرح کے ہیں : ایک وہ جنھیں آرتھوڈ کس یہودی کہا جاتا ہے، یہ بہت بنیاد پرست قسم کے یہودی ہیں ۔ یہ تو کسی صورت مجھے قبول نہیں کر سکتے تھے مگر ان کے علاوہ لبرل قسم کے یہودی بھی ہیں ، اُن کے ہاں یہودی افکار پیدائشی طور پر غیر یہودی بھی اختیار کر سکتا ہے۔ سوال۔ یہودیت میں آپ کو کوئی کشش نظر آئی؟ جواب۔ بالکل نہیں ، یہودیت میں بھی بے شمار چیزیں غیر منطقی ہیں ، میں اس سے بھی مطمئن نہ ہو سکا۔ سوال۔ مذہب کی جستجو کرتے ہوئے اسلام کے بارے میں آپ کو شروع میں کیا معلومات حاصل ہوئیں ؟
Flag Counter