Maktaba Wahhabi

88 - 331
اب مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ میرا کام مسلمان بھائیوں میں اﷲ کی حمد و ثنا اور اُ س کے احکام کی تبلیغ کرنا ہے جس نے انسان کو نجات کا راستہ دکھایا۔مجھے یہ محسوس کر کے بہت دکھ ہوتا ہے کہ میں نے اس سے پہلے اسلام قبول کیوں نہ کیا۔میں اپنی بات اس وعدے پر ختم کرتا ہوں کہ آج سے میں نے اپنی زندگی مذاہبِ عالم میں سے بہتر دین اسلا م کی خدمت کے لیے وقف کر دی ہے۔[1] [جے ایل سی ایچ فان بیٹم] (J.L.Ch. Van Beetem) دین اسلام کی سادگی اور صداقت نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا دینِ اسلام کی سادگی وطہارت، اس میں عیسائیت کے سے پیچ در پیچ نظریات اور پاپائی تقدّس کے نہ ہونے اور اس کی واضح صداقت نے مجھے خاص طور پر بہت متاثر کیا۔ مسلمانوں کی دیانت اور خلوص بھی وہ عظیم خوبیاں ہیں جن کی ہم پلہ کوئی خوبی عیسائیت میں نہیں پائی جاتی۔ اسلام کا ایک اور امتیازی وصف مساوات اور برابری ہے۔ تمام انسانوں کے درمیان مساوات صرف اسلام ہی قائم کرتا ہے اور کسی اور مذہب میں اس طرح کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اسلام کا عقیدہ اتحاد پیدا کرتا ہے۔ دین اسلام تمام ادیان سے صاف ستھرادین بھی ہے کیونکہ مسلمانوں کو دن میں پانچ مرتبہ جسم کے کھلے حصے دھونے پڑتے ہیں ۔ ایسا عمل دنیا کے کسی اور مذہب میں موجود نہیں ۔[2] (اے ڈبلیو ایل فان کوئلن برگ - المعروف ایم اے رحمان) (A.W.L. Van Kuylenburg-Known as M.A. Rahman)
Flag Counter