Maktaba Wahhabi

89 - 331
اسلام کی صورت میں وہ سچا دین مل گیاجس کی مجھے مدت سے تلاش تھی میں نے اپنا اچھا خاصا وقت قرآن کریم کے ایک انگریزی ترجمے کے مطالعے پر صرف کیا اور جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض فرمودات بار بار پڑھے تو میں یہ محسوس کیے بغیر نہ رہ سکا کہ اسلام کی صورت میں مجھے با لآخر وہ سچا دین مل گیا ہے جس کی مجھے ایک عرصے سے تلاش تھی۔ یہاں میں یہ کہنا چاہوں گا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر میرے ملک اور دوسرے مغربی ممالک کے لوگوں کو اسلام کی تعلیمات اور اس کے مقاصد سے آگاہ کردیا جائے تو اسلام کی صفوں میں آئے دن تیزی سے اضافہ ہو گا۔لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ بہت سے’’آزاد خیال‘‘ مفکرین کے ذہن میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں اورکچھ قدامت پر ست محض اس وجہ سے اپنے پرانے عقائد سے چمٹے ہوئے ہیں کہ ان میں اپنے مذہب کے اصولوں سے اختلاف رکھنے کے باوجود اس کو چھوڑ کر اسلام قبول کرنے کی اخلاقی جرأت نہیں ہے۔ [1] [واکر ایچ ولیمز] (Walker H.Williams) میں نے اسلام اس لیے قبول کیا کہ یہ میرے اپنے خیالات کے عین مطابق ہے آج مسیحی اور یہودی جن عقائد کا پرچار کررہے ہیں ، ان کے بجائے اسلام قبول کرلیا جائے تو گویا انسان دین فطرت میں داخل ہوجاتا ہے جو کہ اولین ادوار کے سچے عیسائیوں یا یہودیوں کا دین تھا۔ اسلام میں رواداری اور عالمگیر انسانی بھائی چارے کا تصور موجود ہے، لہٰذا میں یہ کہہ سکتی
Flag Counter