Maktaba Wahhabi

147 - 331
الگ الگ کاہن ہوتا تھا۔ جبت اور طاغوت کیا ہے؟ مصنف رحمہ اللہ نے اس کی وضاحت کی ہے کہ الجبت بھی جادو میں سے ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ’’الجبت جادو اور الطاغوت شیطان ہے۔‘‘ یہ اثر ابن ابی حاتم وغیرہ نے نقل کیا ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا جبت جادوہے اور طاغوت شیطان ہے۔ سلف امت کے اقوال وارشادات کے مطالعہ کرنے سے یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہوجاتی ہے کہ ہر وہ چیز جو انسان کو الله کی عبادت سے روکے،الله اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور فرمانبرداری کے لئے سدراہ ثابت ہو،خواہ وہ انسان کی صورت میں ہو یا جن کی،شجروحجر کی صورت میں ہو یا قوانین اسلامیہ کے علاوہ اجنبی دستور کی صورت میں۔غرض کسی بھی شکل میں ہو،طاغوت کہلائے گی اور ان پر عمل کرنے والے اورنافذ کرنے والے بھی طاغوت کہلائیں گے۔ طاغوت میں وہ کتب بھی شامل ہیں جو عقل انسانی کی ایجاد ہیں،جن سے شریعت اسلامیہ سے دوری پیدا ہونے کا امکان ہو۔ وعن جندب مرفوعاً حَدُّالسَّاحِرِ ضَرْبُہٗ بِالسَّیْفِ(رواہ الترمذی) سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے مرفوعاًروایت ہے۔رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جادوگر کی سزا یہ ہے کہ اسے تلوار سے قتل کردیا جائے۔ جادوگر کی سزا:حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:’’جندب الخیر نے روایت کی ہے کہ وہ
Flag Counter