Maktaba Wahhabi

18 - 331
لیکن وہ میری نافرمانی کر کے مجھے غصہ دلاتے ہیں۔‘‘ حَقُّ اللّٰه عَلَی الْعِبَادِ وہ افعال اور اعمل ہیں جن کے کرنے کا انسان کو مکلف قرار دیا گیا ہے۔ حَقُّ الْعِبَادِ عَلَی اللّٰه مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ لازماً اپنے وعدے پورے کرے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اُن بندوں سے جو اس کی توحید پر قائم رہیں گے پکا وعدہ فرمایا ہے کہ ان کو احسن جزا دی جائے گی۔ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:ایک مطیع اور فرمانبردار کا مستحق اجر ہونا یہ ہے کہ اسے انعام و اکرام سے نوازا جائے۔یہاں وہ استحقاق مقصود نہیں ہے جو ایک انسان دوسرے انسان پر کسی خاص معاملے میں کرتا ہے بلکہ اس سے اہل سنت کے نزدیک وہ استحقاق مراد ہے جس کا ذکر ایک حدیث قدسی میں اللہ تعالیٰ نے کیا ہے کہ:ترجمہ:’’اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر رحمت کو لازم کر لیا ہے۔‘‘ مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے از خود رحمت اور حق کو اپنے اوپر لازم کر لیا ہے۔اس میں بندے کے اعمال و کردار کو کوئی دخل نہیں ہے۔کتاب و سنت سے اسی مفہوم کی تائید و حمایت ہوتی ہے۔یہ رحمت اللہ تعالیٰ نے از خود خاص کی ہے،مخلوق(کے اعمال)نے نہیں۔معتزلہ اس مسئلے میں اہل سنت سے اختلاف کرتے ہیں،ان کا عقیدہ یہ ہے کہ:’’انسان کی اطاعت و فرمانبرداری کی بنا پر اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ لازم ہے کہ وہ انسان کی مدد و نصرت کرے کیونکہ انسان اطاعت ہی کی بنا پر جزا کا مستحق ٹھہرتا ہے۔‘‘ معتزلہ کا یہ مسلک غلط ہے۔ اس باب میں چند فوائد ایسے ہیں جن کا تذکرہ پہلے نہیں ہوا جیسے:٭ اللہ تعالیٰ کی عبادت کو اخلاص سے کرنا۔۔عبادت الہٰی شرک کرتے ہوئے فائدہ مند نہیں بلکہ یہ عبادت کی نفی ہو گی اور اس کو شرک سے تعبیر کریں گے۔٭ والدین کے حقوق کی عظمت او ران کی نافرمانی پر صرف تنبیہ ہی نہیں کی گئی بلکہ اسے حرام قرار دیا گیا ہے۔٭ کسی خاص مصلحت کی بنا پر کسی کو مسئلہ نہ بتایا جائے تو گناہ نہ ہو گا۔ فیہ مسائل ٭ جن و انس کی پیدائش میں حکمت ِ الٰہی کا بیان۔٭عبادت ہی در اصل توحید ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مشرکین میں باعث نزاع مسئلہ یہی تھا۔٭جو شخص توحید کا اقرار نہیں کرتا گویا اس نے اللہ کی عبادت ہی نہیں کی۔آیت وَلَآ أَنْتُمْ عَابِدُوْنَ مَآ أَعْبُدُ کا مطلب بھی یہی ہے۔٭انبیائے کرام علیہم السلام کی بعثت میں جو حکمتیں پنہاں ہیں ان کا ذکر۔٭ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت تمام امتوں کے لئے عام ہے۔
Flag Counter