Maktaba Wahhabi

239 - 331
ابن ابی حاتم رحمہ اللہ نے بھی اس اثر کو وہب بن منبہ سے ہی روایت کیا ہے۔ابن ابی حاتم رحمہ اللہ کی روایت میں مندرجہ ذیل الفاظ زائد ہیں:’’اپنے رب کریم کے عطیات کو دیکھو جو تمہیں دیئے گئے ہیں۔بلند بارگاہ میں قبے ہوں گے اور موتی اور مونگے سے بنے ہوئے بالاخانے ہوں گے اور ان کے دروازے سونے کے ہوں گے ان کی چارپائیاں یاقوت کی ہوں گی۔ان کے ستر سندس اور استبرق کے ہوں گے اور ان کے منبر نور کے ہوں گے ان کے دروازوں اور صحنوں سے اس طرح کا نور نکلے گا کہ سورج کی شعائیں اس کے مقابل ایک ستارے کی حیثیت رکھتی ہوں گی،جبکہ وہ دن کی تیز روشنی میں ہو۔پھر اعلیٰ علیین میں یاقوت کے بلند محل ہوں گے۔ان کی روشنی چمکتی ہو گی۔اگر وہ روشنی تابع فرمان نہ ہوتی تو آنکھیں چندھیا جاتیں۔پھر ان محلوں میں جو محل سفید یاقوت کے ہوں گے اُن میں فرش بھی سفید ریشم کا ہو گا اور جو محل سبز یاقوت کے ہوں گے وہاں فرش بھی سبز سندس کا ہو گا اور جو محل زرد ریشم کے ہوں گے اُن میں فرش بھی زرد ریشم کا ہو گا اُن کے دروازے سبز زمرد اور سرخ سونے اور سفید چاندی کے ہوں گے اُن کے ستون اور گوشے جواہرات کے ہوں گے اور اُن کے بالاخانے موتیوں کے قبے ہوں گے اور اُن کے برج مونگے کے کمرے ہوں گے پھر جب وہ اللہ تعالیٰ کے عطیات کی طرف واپس آنا چاہیں گے تو سفید یاقوت کے گھوڑے ان کے پاس لائے جائیں گے جن میں روح ہو گی ان کے نیچے ہمیشہ رہنے والے لڑکے ہوں گے۔ہر بچے کے ہاتھ میں ان گھوڑوں میں سے ایک ایک گھوڑے کی لگام ہو گی اور ان کی لگامیں سفید چاندی کی ہوں گی جن پر موتی اور یاقوت جڑے ہوں گے اور ان پر بلند تخت بچھے ہوں گے سندس اور استبرق پڑا ہو گا وہ گھوڑے ان جنتیوں کو لے کر دوڑتے آئیں گے۔جنت کے باغوں کو دیکھیں گے جب اپنے اپنے محلات تک پہنچیں گے تو سامنے فرشتوں کو بیٹھا ہوا پائیں گے جو نور کے منبروں پر بیٹھے اُن کا انتظار کر رہے ہوں گے تاکہ ان کی زیارت کر یں اور ان سے مصافحہ کرنے کا شرف حاصل کریں اور رب کریم کی تکریم پر مبارکباد پیش کریں جب اپنے اپنے محلات میں داخل ہوں گے تو اُس میں ہر وہ چیز موجود ہو گی جو اللہ تعالیٰ نے ان پر فضل و احسان کیا ہو گا۔اور جو انہوں نے مانگا ہو گا اور جس کی خواہش کی ہو گی وہ دیکھیں گے کہ ان محلوں میں سے ہر محل کے دروازے پر چار چار باغ ہوں گے دو باغ تو بڑے لمبے ٹہنوں والے ہوں گے اور دو باغ نہایت سرسبز ہوں گے اور اس میں دو چشمے جوش ما رہے ہوں گے اور اس میں ہر میوے کے جوڑے ہوں گے۔اور سیاہ آنکھوں والی حوریں خیموں میں ہوں گی جب یہ لوگ اپنے محلات میں آرام سے بیٹھ جائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا:تمہارے رب نے جو تم سے وعدہ کیا تھا وہ پور ہو گیا یا نہیں؟ اہل
Flag Counter