Maktaba Wahhabi

312 - 331
کَخَلْقِیْ فَلْیَخْلُقُوْا ذَرَّۃً اَوْ لِیَخْلُقُوْا حَبَّۃً اَوْ لِیَخْلُقُوْا شَعِیْرَۃً(بخاری و مسلم)۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اُس شخص سے بڑا ظالم کون ہو سکتا ہے جو میرے جیسی بناوٹ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔پس ایسے لوگ ایک ذرہ،ایک دانہ یا ایک جو تو بنا کر دکھلائیں؟ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تصویر کی ممانعت اور حرمت کی وجہ خود بیان فرمائی کہ مصور تصویر کو اللہ تعالیٰ کی مخلوق جیسی بنانے کی کوشش کرتا ہے حالانکہ تخلیق کائنات اور تدبیر امر سب اللہ تعالیٰ کے قبضہ و قدرت میں ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی سب کا مالک،پالنے والا،خالق اور تمام مخلوق کو جدا جدا تصویریں بنانے والا ہے۔وہی اجسامِ خاکی میں روح پھونکتا ہے جس سے ان میں زندگی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔قرآن کریم میں ہے کہ:(ترجمہ)’’(اللہ تعالیٰ وہ ذاتِ کبریا ہے)جس نے ہر چیز کو بہت عمدہ طریقے سے پیدا کیا اور انسان کی تخلیق مٹی سے شروع کی پھر اس کی نسل حقیر پانی سے پیدا کی۔پھر اس کو درست اور ٹھیک کیا پھر اس میں اپنی طرف سے روح پھونکی پھر تمہارے فائدہ کے لئے کان،آنکھ اور دِل بنایا مگر تم بہت ہی کم شکر کرتے ہو۔‘‘(السجدہ:۷ تا ۹)۔ ولھما عن عائشۃ رضی اللّٰه عنہا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ اَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ الَّذِیْنَ یُضَاھِھُوْنَ بِخَلْقِ اللّٰه(متفق علیہ) صحیحین میں اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے زیادہ سخت عذاب اُن لوگوں کو ہو گا جو اللہ تعالیٰ کے بنانے میں اُس کی مشابہت کرتے ہیں۔ و لھما عن ابن عباس رضی اللّٰه عنہ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ کُلُّ مُصَوّرٍ فِی النَّارِ یُجْعَلُ لَہٗ بِکُلِّ صُوْرَۃٍ صَوَّرَھَا نَفْسٌ یُّعَذَّبُ بِھَا فِیْ جَھَنَّمَ و لھما عنہ مرفوعا مَنْ صَوَّرَ صُوْرَۃً فِی الدُّنْیَا کُلِّفَ اَنْ یَّنْفُخَ فِیْھَا الرُّوْحَ وَ لَیْسَ بِنَافِخٍ(متفق علیہ) صحیحین میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ہر تصویر بنانے والا جہنم میں جائے گا،اس کے لئے ہر تصویر کے عوض ایک ایک جان بنائی جائے گی جس کے ذریعے اُسے جہنم میں عذاب دیا جائے گا۔صحیحین میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص دنیا میں کوئی تصویر بناتا ہے تو قیامت کے دن اُس سے کہا جائے گا کہ اس تصویر میں رُوح پھونکے لیکن وہ ان میں رُوح ہرگز نہ پھونک سکے گا۔ مصور جب کسی انسان یا کسی چوپائے وغیرہ کی تصویر بناتا یا فوٹو کھینچتا ہے تو اس کی انتہائی کوشش یہ ہوتی
Flag Counter