Maktaba Wahhabi

46 - 331
نے دیگر صحابہ کرام کو بھی جنت کی بشارت دی ہے لیکن جو بات خصوصیت میں پائی جاتی ہے وہ عموم میں نہیں ہوتی۔اسی طرح ایک آدمی کو شراب پینے کی سزا دی گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق فرمایا کہ یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے۔‘‘ اسلام کی تشریح کے سلسلے میں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:’’اسلام یہ ہے کہ انسان احکام الٰہی کے سامنے سر تسلیم خم کردے،اس کی صرف ایک ہی صورت ہے اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ کے لئے خشوع و خضوع،اختیار کرے،اس کے سامنے عبودیت کاملہ کا اظہار کرے۔ حدیث سے یہ مسئلہ بھی ثابت ہوا کہ جنگ سے پہلے دعوتِ توحید دینا ضروری ہے۔ہاں دشمن کو اگر پہلے سے دعوت پہنچائی جا چکی ہے تو پھر ان سے قتال جائز ہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو مصطلق پر اچانک حملہ کیا تھا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پتا چلا تھا کہ بنو مصطلق مسلمانوں پر حملہ کی تیاری میں مصروف ہیں۔اور اگر دشمن کو پہلے دعوت اسلام نہیں دی گئی تو جنگ شروع کرنے سے پہلے ان کو دعوت دینا واجب ہے۔اگر اسلام قبول کر لیں تو پھر ان پر جو ضروری اور واجب حقوق ہیں وہ بتانا جیسے نماز،زکوٰۃ وغیرہ۔ فیہ مسائل ٭جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا اقرار کرلے اس کے لئے ضروری ہے کہ دعوت الی اللہ کا فریضہ ادا کرے۔٭ اخلاصِ نیت کی ترغیب کیونکہ اکثر لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ دعوت الی اللہ کو لے کر اٹھتے بھی ہیں تو اس میں وہ مخلص نہیں ہوتے بلکہ وہ لوگوں کو اپنی ذات کی طرف بلاتے ہیں۔٭ بصیرت و ادراک سے بہرہ مند ہونا۔٭ حسن توحید کا تقاضہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو ہر عیب سے پاک مانا جائے۔٭ شرک کے بدترین ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے لئے عیب ثابت کرنے کے مترادف ہے۔٭چھٹا مسئلہ بہت ہی اہم ہے،وہ یہ کہ انسان مشرکین سے میل جول نہ رکھے اگرچہ وہ خود شرک کا مرتکب نہ بھی ہوتا ہو۔٭ توحید کو قبول کرنا تمام واجباتِ دین پر مقدم ہے۔٭ ہر مبلغ کے لئے ضروری ہے کہ وہ نماز،روزہ کی طرف دعوت دینے سے پہلے توحید کا نقش اور اس کی تعلیم خود اپنے سینے میں مرتسم کرلے۔٭ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد گرامی:’’ اَنْ یُوحِّدُوا اللّٰه ‘‘ اور کلمہ شہادت ’’ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ‘‘ کا مطلب ایک ہی ہے۔٭۔اہل کتاب میں وہ لوگ بھی ہیں جو توحید کی معرفت ہی نہیں رکھتے یا معرفت تو رکھتے مگر اس پر عمل نہیں کرتے۔٭ تعلیم کو
Flag Counter