Maktaba Wahhabi

115 - 256
’’اور زمین نبی ٔکریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مبتلائے درد ہے اوران کے غم میں سراپا ڈوبی ہوئی ہے۔‘‘ فَلْیُبْکِہِ شَرْقُ الْبِلَادِ وَغَرْبُہَا وَلیُبْکِہِ مُضَرٌ وَکُلُّ یَمَانِ ’’اب آنسو بہائے مشرق بھی اور مغرب بھی اُن کی جُدائی پراور آنسو بہائے قبیلۂ مُضر اور یمن کا ہر شخص ۔‘‘ وَلْیُبْکِہِ الطَّودُ الْمُعَظَّمُ جَوْہٌ وَالْبَیْتُ ذُوالْأَسْتَارِ وَالْأَرْکَانِ ’’آپ کی جدائی پر بڑی قدرو منزلت والا پہاڑ اور پردوں اور رکنوں والا بیت اللہ بھی اشک بار ہو۔‘‘ یَا خَاتِمَ الرُّسُلِ الْمُبَارَکِ ضَوْئُہُ یَافَخْرَ مَنْ طَلَعَتْ لَہُ النِّیْرَانُ ’’اے آخری رسول! آپ بر کت اور سعادت کی جُوئے فیض ہیں اور فخر تو صرف ان کے لیے ہے جن پر (آپ کی ہدایت کی)روشنیاں چمکیں۔‘‘ صَلّٰی عَلَیْکَ مُنْزِلُ الْقُرْآنِ[1] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن نازل کرنے والادرودوسلام بھیجے!‘‘ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ یَا عَیْنُ فَأبْکِي وَ لَا تَسْأَمِي وَحُقَّ الْبُکَائُ عَلَی السَّیِّدِ ’’اے آنکھ! تو خوب رو، اب یہ آنسو نہ تھمیں، میرے آقا اس کے لائق ہیں کہ ان پر رویا جائے۔‘‘
Flag Counter