Maktaba Wahhabi

182 - 256
ہی نوری مخلوق قرار دے دیا، مثلاً: تیری نسلِ پاک میں ہے بچہّ بچہّ نور کا تو ہے عینِ نور، تیرا سب گھرانہ نور کا (مولانا احمد رضا خان) کچھ اور آگے بڑھے تو اہل بیت میں سے علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت یوں بیان کی: ہے یہی فخرِ رسولانِ سلف جانشین ان کا علی شاہِ نجف ہے لقب جس کا امیر المومنین شیرِ حق ، استادِ جبریلِ امیں وہ ولیِ حق ہے اور دستِ خدا وہ نہیں ہے ’’نورِ احمد‘‘ سے جُدا (لائق) اِن دو کے سوا کون سہارا ہے ہمارا یا شاہِ نجف لیں گے خبر یا شہِ لولاک (اسیر لکھنوی) چاہیے تو یہ کہ تخلیق نعت کے دوران میں شاعر تخیل کی پرواز کو شرعی حدود قیود کے اندر رکھے اور حقیقت محمدی کے بیان میں عقائد کی تفصیلات و جزئیات تک کی صحت کا خیال اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو پیش نظر رکھے ۔ آپ سے محبت میں آشفتگی کے بجائے شیفتگی اور شورید گی کے بجائے سپردگی کا مظاہرہ کرے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر میں جوش کے ساتھ ہو ش کو بھی ملحوظ رکھے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت و محبت کے ساتھ سیرت طیبہ پر گہری نظر ،
Flag Counter