Maktaba Wahhabi

43 - 256
’’فرشتوں سے کہا ہم نے کہ جھک جاؤ سوئے آدم‘‘[1] فرشتوں نے خلیفہ بنانے پر کہا: ’’فساد کرنے اور خون بہانے والے کو آخر کیوں خلیفہ بنایا جا رہا ہے؟‘‘ ؎ درآنحالیکہ ہم تسبیح اور تحمید کرتے ہیں تری پاکی بیاں کرتے ہیں ہم ’’تمجید کرتے ہیں‘‘[2] تو اللہ تعالیٰ نے ان کے سوال کا جواب اس طرح دیا کہ انھیں خود بخود آدم علیہ السلام کی برتری اور حکمت الٰہی کی بلندی و رفعت کا نہ صرف اعتراف کرنا پڑا بلکہ اپنی درماندگی اور عجز کا بھی بدیہی طورپر مشاہدہ ہوگیا، اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے کہا: ؎ کہا اللہ نے مجھ کو بخوبی ہے خبر اس کی نہیں حاصل تمھیں جس سے ’’کسی عنوان‘‘ آگاہی اور اس نے سارے اسماء کر دیے تعلیم آدم کو پھر اس نے سب فرشتوں کو مخاطب کرکے فرمایا: ٣١﴾ قَالُوا سُبْحَانَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ Ě ؎ اگر سچے ہو تو بتلاؤ مجھ کو نام اشیاء کے
Flag Counter