Maktaba Wahhabi

95 - 256
’أَنَا خَاتَمُ النَّبِیِّینَ… وَ خُتِمَ بِيَ الرُّسُلُ‘ ’’میں آخری نبی ہوں اور میرے ساتھ ہی رسولوں کی تکمیل ہوگئی۔‘‘[1] ’أُعْطِیْتُ خَمْسًا لَمْ یُعْطَہُنَّ أَحَدٌ قَبْلِي: نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِیْرَۃَ شَہْرٍ، جُعِلَتْ لِيَ الْا َٔرْضُ مَسْجِدًا وَّ طَہُورًا فَأَیُّمَا رَجُلٍ مِّنْ أُمَّتِي أَدْرَکَتْہُ الصَّلاَۃُ فَلْیُصَلِّ أُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ مِّنْ قَبْلِي، وَأُعْطِیتُ الشَّفَاعَۃَ وَکاَنَ النَّبِيُّ یُبْعَثُ إِلٰی قَوْمِہٖ خَاصَّۃً وَّ بُعِثْتُ إِلٰی النَّاسِ عَامَّۃً‘ ’’مجھے پانچ خصوصیات دی گئی ہیں: میں ایک ماہ کی مسافت سے رُعب کے ساتھ مدد کیا گیا ہوں۔ میرے لیے تمام روئے زمین مسجد اور طہارت کا ذریعہ بنا دی گئی ہے۔ میرے لیے مالِ غنیمت حلال کردیا گیا ہے جبکہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہ تھا۔ مجھے مقامِ شفاعت عطا کیا گیا ہے۔ اور (مجھ سے پہلے) نبی خاص اپنی قوم کی طرف بھیجا جاتا تھا اور میں تمام انسانوں کی طرف نبی بنا کر بھیجا گیا ہوں۔‘‘[2] ’إِنَّ اللّٰہَ زَوٰی لِيَ الْا َٔرْضَ، فَرَأَیْتُ مَشَارِقَہَا وَ مَغَارِبَہَا، وَ إِنَّ أُمَّتِي سَیَبْلُغُ مُلْکُہَا مَا زُوِيَ لِي مِنْہَا‘ ’’اللہ تعالیٰ نے میرے لیے زمین کو سمیٹا، میں نے اس کے مشرق و مغرب دیکھ لیے۔ میری امت کی بادشاہت و ہاں تک پہنچ جائے گی جس قدر میرے لیے زمین سمیٹی گئی۔‘‘[3]
Flag Counter