Maktaba Wahhabi

96 - 256
’إِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ أَجَارَکُمْ، أَنْ لَّا یَدْعُوَ عَلَیْکُمْ نَبِیُّکُمْ فَتَہْلِکُوا جَمِیعًا وَأَنْ لَّا تَجْتَمِعُوا عَلٰی ضَلَالَۃٍ‘ ’’اللہ تعالیٰ نے تمھیں اس چیز سے بچایا ہے کہ تمھارا نبی تم پر بددعا کرے کہ تم سب ہلاک ہوجاؤ اور مزید اس چیز سے بھی بچایا ہے کہ تم سب گمراہی پر جمع ہو جاؤ۔‘‘[1] ’أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَبْدِالْمُطَّلِبِ، إِنَّ اللّٰہَ خَلَقَ الْخَلْقَ فَجَعَلَنِي فِي خَیْرِہِمْ‘ ’’میں محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) بن عبداللہ بن عبدالمطلب ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا، پس مجھے بہترین خلقت میں پیدا کیا۔‘‘[2] ’سَأُخْبِرُکُمْ بِأَوَّلِ أَمْرِي: دَعْوَۃُ إِبْرَاہِیمَ وَ بِشَارَۃُ عِیسٰی‘ ’’میں تمھیں اپنی ابتدا کے بارے میں بتاتا ہوں، میں ابراہیم علیہ السلام کی دعا اور عیسیٰ علیہ السلام کی بشارت ہوں۔‘‘[3] ’إِنِّي قَائِلٌ قَوْلًا غَیْرَ فَخْرٍ: إِبْرَاہِیمُ خَلِیلُ اللّٰہِ وَ مُوسٰی صَفِيُّ اللّٰہِ وَ أَنَا حَبِیبُ اللّٰہِ وَ مَعِيَ لِوَائُ الْحَمْدِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ‘ ’’میں بغیر فخر کے یہ بات کہتا ہوں کہ ابراہیم خلیل اللہ ہیں اور موسٰی صفی اللہ ہیں اور میں حبیب اللہ ہوں، قیامت کے دن حمد کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہوگا۔‘‘[4] ’أَنَا أَکْرَمُ الْا َٔوَّلِینَ وَالْا ٓخِرِینَ عَلَی اللّٰہِ‘ ’’میں اگلوں اور پچھلوں میں سے اللہ کے نزدیک معزز ترین ہوں۔‘‘[5]
Flag Counter