Maktaba Wahhabi

222 - 263
اور الفرّاء اور الزجاج نے کہا کہ اس آیت میں حق سے مراد قرآن مجید ہے‘یعنی اگر قرآنِ مجید اِن کی منشاء کے مطابق نازل ہوتا اور ان کے اعتقاد کے مطابق اللہ تعالیٰ کے لیے اولاد اور شریک کو قرار دیتا تو تمام آسمان اور زمینیں اور جو کچھ ہے وہ درہم برہم ہو جاتے۔اور یہ آیت اس طرح ہے جیسے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے’’لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةٌ إِلَّا اللّٰهُ لَفَسَدَتَا فَسُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ(22)لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ ‘‘[1](اگر آسمان اور زمین میں خدا کے سوا اور معبود ہوتے تو زمین وآسمان درہم برہم ہوجاتے۔ جو باتیں یہ لوگ بتاتے ہیں خدائے مالک عرش ان سے پاک ہےO وہ جو کام کرتا ہے اس کی پرستش نہیں ہوگی اور(جو کام یہ لوگ کرتے ہیں اس کی)ان سے پرستش ہوگی۔)[2]
Flag Counter