Maktaba Wahhabi

91 - 263
معاشرے کے مختلف طبقات کی بدعنوانیوں پر بے لاگ تبصرہ پر مشتمل ہے۔لفظ خدا کی تحقیق:اس رسالے میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر لفظ’’خدا‘‘ کا اطلاق جائز ہے ہر چند کہ اللہ تعالیٰ کو ’’اللہ‘‘ کہنا ہی افضل واعلٰی ہے۔ فاضل بریلوی کا فقہی مقام: اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی قدی سرہ العزیز کی فقہی تحقیقات کا بعض فقہا سے تقابلی جائزہ لیا گیا ہے۔ نظام مصطفٰی ‎ صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حثیت‘ضرورت اور اہمیت: اس رسالہ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ نظام اسلام پر نظام اطلاق جائز ہے اور سرمایہ درانہ نظام اور اشتراکی نظام کے مقابلے میں نظام مصطفٰی کی برتری اور ان نظاموں کی خرابیوں کو بیان کیاگیا ہے۔([1]) شرح صحیح مسلم: صحیح مسلم شریف کی احادیث مبارکہ کا سلیس اور بامحاورہ ترجمہ کے ساتھ جامع ومبسوط شرح‘ جس کے ذیل میں أئمہ اربعہ کے فقہی نظریات اور فقہ حنفی کی قوی دلائل کے ساتھ ترجیح مسلک اہلسنت والجماعت کے عقائد ونظریات اور شعائرو معمولات کی دلائل کے ساتھ تائید وتقویت اور گمراہ اور باطل فرقوں کا مدلل اور مسکت رد علاوہ ازیں عصر حاضر کے دقیق اور پیچیدہ مسائل پر علمی وتحقیقی بحث ونظر اور زبر دست نقدوتبصرہ پرمشتمل ہے۔اس کتاب کے 19 سے زائد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔تفسیر تبیان القرآن:قرآن مجید کی آیاتِ مبارکہ کا سلیس اور بامحاروہ ترجمہ اور جامع ومبسوط تفسیر بیان کی گئی ہے جو کہ بارہ جلدوں اور تقریباً 12 ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔اب تک اس کے 13 ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ تاریخ نجدوحجاز: مکہ اور مدینہ میں محمد بن عبد الوہاب نجدی کے تسلط کی مفصل تاریخ ہے‘ بعض وجوہ سے علامہ صاحب نے یہ کتاب مفتی محمد عبد القیوم قادری کے نام سے شائع کرا دی تھی۔یہ کتاب پاکستان اور ہندوستان سے متعدد بار شائع ہو چکی ہے۔ نعمۃ الباری فی شرح صحیح البخاری: اس کی پہلی سات جلدیں’نعمۃ الباری‘‘ کے نام سے فرید بک اسٹال لاہور نے شائع کیں اور بعد کی 9 جلدیں ضیاء القرآن پبلی کیشنز نے’نعم الباری‘ کے نام سے شائع کی ہیں۔اس کتاب کے پانچ سے زیادہ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔اس کی تصنیف کی ابتداء 2006ء میں ہوئی تھی اور تکمیل 2014ء میں ہوئی ہے۔ تفسیر تبیان القرآن: یہ کتاب تفسیر کی مایۂ ناز کتب میں شمار کی جاتی ہےجو کہ بارہ جلدوں پر مشتمل ہے اور بہت مبسوط تفسیر ہے اس تفسیر میں اہل سنت والجماعت کے عقائد پر مدلل گفتگو موجود ہے اور فقہاء کے مذاہب اربعہ کا بیان بھی ہے اور فقہ حنفی کے ثبوت
Flag Counter