Maktaba Wahhabi

39 - 331
کرتا ہوں کہ انھوں نے اس کتاب کا دیباچہ تحریر فرمایا ۔ یہ حقیقت میں میرے لیے ایک اعزاز ہے کہ اپنی تمام تر مصروفیات اور ذمہ داریوں کے باوجود انھوں نے ایک شاندار اور فکر انگیز دیباچہ تحریر کیا۔ برادرم محمد امین 1934ء میں فلپائن کے ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اگرچہ آپ کے والد پروٹسٹنٹ اور والدہ رومن کیتھولک تھیں مگر آپ کو رومن کیتھولک چرچ میں بپتسمہ دلایا گیا۔ آپ تعلیمی اہلیت کے اعتبار سے بی اے، ایل ایل بی ہیں ۔ آپ نے 1984ء سے 1990ء تک تہامہ کنٹریکٹنگ کمپنی لمیٹڈ ریاض میں کام کیا۔ آپ یہودیت، عیسائیت اور اسلام کے بارے میں وسیع علم رکھتے ہیں ۔ آپ 3 جون 1985ء کو دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ اس وقت آپ ندوۃ الشباب العالمی الاسلامی یا ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ (WAMY) سے وابستہ ہیں اور اسلامی دعوۃ کمیٹی کے فعال رکن ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ آپ اگست 1990ء سے دعوت اور تبلیغ کا کام کر رہے ہیں اور آپ کی مساعی جمیلہ کے نتیجے میں تین ہزار سے زائد لوگ اسلام قبول کر چکے ہیں ۔ ان میں امریکی، انگریز، یورپی، ہندو، بدھ کے پیروکار اور تھائی لینڈ اور فلپائن کے لوگ شامل ہیں ۔برادرم محمد امین ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کے جریدہ ’’اسلامک فیوچر‘‘ میں باقاعدگی سے مضامین لکھتے ہیں ۔ اس جریدے میں آپ کے سلسلۂ مضامین بعنوان ’’نبی ٔ اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے بارے میں بائبل میں پیش گوئیاں ‘‘ سے آپ کو بہت شہرت ملی۔ اللہ عزّوجل آپ کو اپنی رحمتوں اور عنایات سے نوازے۔ میں برادرم خلیل الرحمن اور برادرم پرویز عالم خان برکی کا ممنون ہوں کہ انھوں نے مجھ سے تعاون کیا۔ میں دوسرے تمام احباب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے مسوّدے کی تکمیل میں میری مدد فرمائی۔اظہارِ تشکر کے چند الفاظ ڈاکٹر ایم ایم صدیقی کی قیمتی تجاویز کے لیے ان کی نذر نہ کرنا بھی نا انصافی ہو گی۔ آخر میں میں تہ دل سے برادرم عبدالمالک مجاہد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھیں میں گزشتہ دو
Flag Counter