Maktaba Wahhabi

40 - 331
عشروں سے جانتا ہوں ۔ وہ نہ صرف نام کے مجاہد ہیں بلکہ اپنے کارہائے نمایاں سے خود کو کام کا مجاہد بھی ثابت کرچکے ہیں ۔ وہ صحیح معنوں میں ’’مردِ مجاہد‘‘ ہیں ۔ ایک مشہور و معروف عالمِ دین ہونے کے علاوہ انھوں نے اشاعتِ کتب کے میدان میں بھی بلند مقام حاصل کیا ہے۔ وہ اشاعت کے اسرار و رموز سے آشنا ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اپنی لامتناہی اور ان تھک کوششوں سے وہ اپنے نیک مقاصد ضرور حاصل کرلیں گے۔ میری تمام تر دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔ سب سے آخر میں میں یہ عرض کر دوں کہ میں تو اسلام کا ایک ادنیٰ سا خادم ہوں ۔ میں اﷲ تبارک و تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس کی عطا کردہ صحت، قوت اور صبر و استقامت نے مجھے اپنے محترم بھائیوں کی خدمت میں یہ کتاب پیش کرنے کی توفیق عطا کی۔ ((إِنْ أُرِيدُ إِلَّا الْإِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ ۚ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللّٰهِ ۚ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ)) (ھود 88/11) ’’ میں تو جہاں تک ہو سکے اصلاح چاہتاہوں ۔ اور مجھے ہدایت کی توفیق اللہ ہی کے فضل سے ہے۔ میں اُ سی پر توکل کرتا ہوں اور اُ سی کی طرف رجوع کرتا ہوں ۔‘‘ یہ اس سلسلے کی پہلی کتاب ہے جو بصد عجز محترم قارئین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں ہر مشورہ اور تجویز مستحسن سمجھی جائے گی۔ محمد حنیف شاہد 10 جولائی1995ء
Flag Counter