Maktaba Wahhabi

109 - 331
ایک طریقہ پر پایا ہے اور ہم بھی ان ہی کے پیچھے پیچھے جا رہے ہیں۔‘‘ حدیث کے الفاظ سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ ابو جہل اور عبداللہ بن امیہ اس کلمہ لَا اِلٰہ اِلاَّ الله کے مقتضیات کو اچھی طرح سمجھتے تھے کیونکہ اُس وقت ان دونوں نے یہ بھانپ لیا تھا کہ اگر ابوطالب نے کلمہ لَا اِلٰہ اِلاَّ الله کا اقرار کر لیا تو اس کا صاف مطلب یہ ہو گا کہ اس نے عبدالمطلب کے مذہب سے اظہارِ بیزاری کر دیا ہے۔عبدالمطلب کا مذہب شرک فی الالوہیت ہی تو تھا البتہ توحید ربوبیت کا جیسا کہ پہلے گزر چکا،کافر و مشرک سب اقرار کرتے تھے۔ ابوطالب کے ہدایت یاب نہ ہونے میں اللہ تعالیٰ کی بہت سی حکمتیں پوشیدہ ہیں،ان میں سب سے بڑی حکمت یہ ہے کہ:لوگوں کو اس بات کا علم و یقین ہو جائے کہ کسی کو ہدایت دینا یا نہ دینا صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے،اس کے سوا کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے۔اور اگر ٭لوگوں کے دلوں کو ہدایت کی طرف ملتفت کرنا،٭مصائب و مشکلات سے نجات دلانا،٭ ان کو عذابِ الٰہی سے بچانا۔اور ان جیسے دوسرے اُمور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اختیار میں ہوتے جو کہ تمام کائنات سے افضل و اشرف ہیں تو اس کے سب سے زیادہ حقدار ابوطالب تھے کیونکہ یہ رشتہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا بھی ہیں اور دوسری وجہ یہ ہے کہ جو حمایت،نصرت اور اعانت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ابوطالب نے کی ہے وہ تاریخ کے اوراق پر ہمیشہ نقش رہے گی لیکن ہم اس حکمت اور بھید کی تہہ تک پہنچنے میں یکسر عاجز اور قاصر ہیں۔اور اللہ کی ذات ہر عیب سے پاک اور منزہ و مبرہ ہے جس کی حکمتوں کو سمجھنے کے لئے عقل انسانی وطرۂ حیرت میں ڈوب جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہی اپنے بندوں میں سے جن کو چاہتا ہے اپنی معرفت،توحید،اور اخلاصِ عمل کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ فیہ مسائل ٭ بہت عظیم اور اہم مسئلہ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد ’’قل لَا اِلٰہ اِلاَّ الله ‘‘ کی وضاحت کی ہے اور اُن لوگوں کی تردید کی گئی ہے جو کلمہ شہادت کے زبانی اقرار کو باعث نجات قرار دیتے ہیں اگرچہ وہ شرکیہ اعمال کا مرتکب ہو رہا ہو۔٭ جب رسولِ عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا ابوطالب سے کہا کہ لَا اِلٰہ اِلاَّ الله کا اقرار کر لو تو اس کے مطلب کو ابوجہل اور اُس کے ساتھی جانتے تھے اِسی لئے تو انہوں نے ابوطالب کو عبدالمطلب کے مذہب پر قائم رہنے کی ترغیب دی۔آج کل کتنے ہی ابوجہل ہیں اللہ ان کا ستیاناس کرے جن سے ابوجہل لَا
Flag Counter