Maktaba Wahhabi

130 - 331
فرمایا:(ترجمہ)’’اللہ نے مومنوں پر بڑا اِحسان کیا ہے کہ ان میں اِ ن ہی میں سے ایک پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث فرمایا۔‘‘ سورۃ توبہ میں ارشاد فرمایا:(ترجمہ)’’لوگو! تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک پیغمبر آیا ہے‘‘(التوبہ:۱۲۸)سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ بن ابی طالب نے شاہِ نجاشی سے اور سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے کسریٰ کے قاصد سے کہا تھا:’’اللہ تعالیٰ نے ہماری طرف ایسا رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)مبعوث فرمایا ہے جس کے حسب و نسب کو ہم جانتے ہیں،جن کے اوصافِ حمیدہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں،جن کا آنا جانا،سفر و حضر،بیٹھنا اٹھنا اور چلنا پھرنا ہمارے علم میں ہے اور جس کی صداقت و امانت ہمارے ہاں مسلم ہے۔‘‘ حقیقت یہ ہے کہ شریعت محمدیہ کا ایک ایک امر اور حکم صاف ستھرا اور نکھرا ہوا ہے اور اس پر عمل کرنا انتہائی آسان ہے۔لوگوں کا ہدایت قبول کرنا اور دینی و دنیوی اُمور میں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہونا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دلی منشاء تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی اصل تمنا اور خواہش تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’میں نے اِس بات کی وضاحت کر دی ہے کہ ایسی کوئی چیز باقی نہیں رہی جو جنت کے قریب لے جاتی ہو اور جہنم سے دُور رکھتی ہو اور میں نے وہ بیان نہ کی ہو۔‘‘(رواہ الطبرانی)۔ رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اُمت کو شرکِ جیسی معصیت سے ڈرایا اور اُن اسباب و ذرائع سے آگاہ فرمایا جن کی وجہ سے ایک عام آدمی مرتکب شرک ہو سکتا ہے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شرک میں مبتلا ہونے کے اسباب بیان کرنے اور اُن کی وضاحت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔اُن اسباب و ذرائع میں سب سے اہم یہ ہیں:(۱)۔قبروں کی تعظیم کرنا۔(۲)۔اُن کی تعظیم میں غلو سے کام لینا۔(۳)۔قبرستان کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا۔(۴)۔قبرستان میں نماز پڑھنا۔اور اس قسم کے بیشمار اسباب ہیں جن کا گزشتہ صفحات میں ذکر کیا جا چکا ہے اور آئندہ بھی آ رہا ہے۔ عن ابی ھریرۃ رضی اللّٰه عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم لَا تَجْعَلُوْا بُیُوْتَکُمْ قُبُوْرًا وَلَا تَجْعَلُوْا قَبْرِیْ عِیْدًا وَ صَلُّوْا فَاِنَّ صَلٰوتَکُمْ تَبْلُغُنِیْ حَیْثُ کُنْتُمْ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ۔اور میری قبر کو(عید یعنی)عرس کی جگہ نہ ٹھہراؤ۔اور مجھ پر درود و سلام بھیجو کیونکہ تم جہاں بھی رہو یہ دُرود و سلام مجھ
Flag Counter