Maktaba Wahhabi

131 - 331
تک بہرحال پہنچتا ہے۔(رواہ ابوداؤد باسناد حسن رواتہ ثقات)۔ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ تمہارا دُرود و سلام مجھے پہنچ جایا کرے گا،خواہ تم میری قبر سے قریب رہو یا دُور۔لہٰذا میری قبر کو زیارت گاہ بنانے کی ضرورت نہیں۔‘‘ صحیح بخاری و مسلم میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:(ترجمہ)’’اپنی نماز کا کچھ حصہ گھروں میں ادا کیا کرو۔نماز اور عبادت سے محروم کر کے اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ۔‘‘ ہر اُس عام اجتماع کو جو باقاعدہ ہفتے،مہینے یا سال کے بعد منعقد کیا جائے،عید کہتے ہیں۔مشرکین کی جتنی عیدیں مشہور ہیں اُن میں سے بعض زمان سے تعلق رکھتی ہیں اور بعض مکان سے۔جب اللہ تعالیٰ نے شریعت اسلامیہ کو نازِل فرمایا تو ان مشرکین کی زمانی عیدوں کے مقابلے میں مسلمانوں کو عید الفطر،عید الاضحی اور ایامِ منٰی جیسی تقریبوں سے نوازا۔جن عیدوں کا تعلق مکان سے تھا اُن کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے مکہ المکرمہ،مزدلفہ،عرفہ اور دوسرے مشاعر عطا کئے۔ وعن علی بن الحسین رضی اللّٰه عنہ اَنَّہٗ رَاٰی رَجُلًا یَجِیْئُ اِلٰی فُرْجَۃٍ کَانَتْ عِنْدَ قَبْرِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَیَدْخُلُ فِیْھَا فَیَدْعُوْ فَنَھَاہُ وَ قَالَ اَلَآ اُحَدِّثُکُمْ حَدِیْثًا سَمِعْتُہٗ مِنْ اَبِیْ عَنْ جَدِّیْ عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ لَا تَتَّخِذُوْا قَبْرِیْ عِیْدًا وَّ لَا بُیُوْتَکُمْ قُبُوْرًا وَ صَلُّوْا عَلَیَّ فَاِنَّ تَسْلِیْمکُمْ یَبْلُغُنِیْ اَیْنَما کُنْتُمْ رَوَاہُ فِی الْمُخْتَارَۃِ سیدنا علی بن حسین رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرہ مبارک میں ایک کھڑکی کے پاس آتا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کے پاس تھی۔اور اس کھڑکی سے اندر داخل ہو کر دُعا کرتا۔اِمام زین العابدین رحمہ اللہ نے اُسے روکا اور فرمایا:آؤ میں آپ کو ایک ایسی حدیث سناتا ہوں جسے میرے والد نے میرے دادا سے اور اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:میری قبر کو میلا(عید اور عرس)اور اپنے گھروں کو قبرستان نہ بنا لینا۔تم مجھ پر دُرود و سلام بھیجا کرو۔تم جہاں بھی ہو گے تمہارا درود و سلام مجھ کو پہنچ جایا کرے گا۔ علی بن حسین سے امام زین العابدین رحمہ اللہ مراد ہیں۔خانوادۂ حسین رضی اللہ عنہ میں زین العابدین رحمہ اللہ
Flag Counter