Maktaba Wahhabi

21 - 331
ہو گی کیونکہ ایمان کامل کا یہ خاصہ ہے کہ جس خوش نصیب کو یہ دولت مل گئی وہ جرائم کے ارتکاب سے محفوظ رہتا ہے،پس ایسا خوش نصیب شخص اپنے مالک حقیقی کے سامنے اس حال میں حاضر ہو گا کہ اس کا کوئی گناہ نہ ہو گا جس کی سزا دی جائے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:ترجمہ:آخر اللہ کو کیا پڑی ہے کہ تمہیں خواہ مخواہ سزا دے اگر تم شکر گزار بندے بنے رہو اور ایمان کی روش پر چلو اللہ بڑا قدردان اور سب کے حال سے واقف ہے۔ عن عبادۃ بن الصّامت رضی اللّٰه عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم مَـــــنْ شَھِدَ أَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ۔وَحْـــــدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ۔وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ۔وَ أَنَّ عـیْسٰی عَبْدُ اللّٰہِ وَ رَسُوْلُہٗ۔وَ کَلِمَتُہٗ۔اَلْقَاھَا اِلٰی مَرْیَمَ۔وَ رُوْحٌ مِّنْہُ۔وَالْجَنَّۃُ حَقٌّ وَ النّارُ حَقٌّ۔أَدْخَلَہٗ اللّٰہُ الْجَنَّۃَ عَلٰی مَا کَانَ مِنَ الْعَمَلِ(اخرجاہ) سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص شہادت دے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں۔اور شہادت دے کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔اور شہادت دے کہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔اور یہ بھی شہادت دے کہ عیسٰی علیہ السلام اللہ تعالیٰ کا کلمہ ہیں جو کہ بھیجا اللہ تعالیٰ نے سیدہ مریم علیہا السلام کی طرف۔اور وہ(عیسٰی علیہ السلام)اسی کی طرف سے روح ہے۔اور اس کی بھی شہادت دے کہ جنت اور دوزخ حق ہیں۔ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ بہرحال جنت میں داخل کردے گا اگرچہ اس کے اعمال کیسے ہی ہوں۔(صحیح بخاری و صحیح مسلم)۔ لَا اِلٰہ اِلَّا الله کی تشریح: یعنی جو شخص اس کلمہ لَا اِلٰہ اِلَّا الله کے معنی کو سمجھتے ہوئے اور جانتے ہوئے زبان سے اقرار کرے اور اس کے ظاہری اور باطنی تقاضوں کو عملی جامہ پہنائے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:ترجمہ:’’جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘(محمد:۱۹)۔’’ہاں! جو علم و یقین کے ساتھ حق کی گواہی دیں۔‘‘ لیکن کلمہ طیبہ کا ایسا اقرار جس سے نہ تو اس کے مفہوم و معانی کا علم ہو نہ یقین ہو،نہ اس کے تقاضوں کے مطابق علم ہو نہ شرک سے بیزاری ہو نہ قول و عمل میں اخلاص ہو،نہ دل اور زبان میں ہم آہنگی ہو اور نہ دل اور اعضاء کے کردار میں یگانگت ہو تو ایسی شہادت بالاجماع غیر نافع اور غیر مفید ہے۔ کلمہ طیبہ لَا اِلٰہ اِلَّا الله نفی اور اثبات دونوں کو متضمن ہے۔جملہ لَا اِلٰہ اللہ تعالیٰ کے سوا ہر چیز سے اُلوہیت کی نفی کرتا ہے اور اِلَّا الله اللہ تعالیٰ کے لئے اُلوہیت کو ثابت کرتا ہے۔کلمہ طیبہ کی حقیقت سے بے خبری اور
Flag Counter