Maktaba Wahhabi

75 - 331
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ:’’ہر دعا عبادت ہے،جو مستلزم ہے دعائے سوال کو اور ہر دعا سوال ہے جو متضمِّن ہے دعائے عبادت کو،جیسا کہ دعائے سوال کے بارے میں قرآن کریم کہتا ہے:’’اپنے ربّ کو پکارو گڑگڑاتے ہوئے اور چپکے چپکے یقینا وہ حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا‘‘(الاعراف:۵۵)۔’’ذرا غور کرکے بتاؤ اگر تم پر اللہ کی طرف سے کوئی بڑی مصیبت آجاتی ہے یا آخری گھڑی آپہنچتی ہے تو کیا تم اللہ کے سوا کسی اور کو پکارتے ہو بولو اگر تم سچے ہو تو۔اس وقت تم اللہ ہی کو پکارتے ہو پھر اگر وہ چاہتا ہے تو اس مصیبت کو تم پر سے ٹال دیتاہے ایسے موقعوں پر تم اپنے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کو بھول جاتے ہو(الانعام:۴۰،۴۱) دعائے سوال کے بارے میں قرآنِ کریم میں بیشمار آیات موجود ہیں یہ چند آیات بطورِ نمونہ پیش کی گئی ہیں۔یہ دعائے سوال کے بارے میں آیات،دعائے عبادت کو بھی متضمن ہیں کیونکہ سائل نے اپنا سوال فقط اللہ ہی کے سامنے پیش کیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ دعائے عبادت ایک ایسا عمل ہے جو تمام عبادات سے افضل واعلیٰ ہے۔یہی حالت اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رہنے والے،کتاب اللہ کی تلاوت کرنے والے اور دوسری عبادات میں مشغول رہنے والے کی ہے کیونکہ وہ حقیقی اور معنوی طور پر اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگتا ہے۔لہٰذا دعا کرنے والا بھی،عبادت گزار ہی ٹھہرا۔‘‘ اللہ تعالیٰ اپنے خلیل علیہ السلام کی دعا کو نقل کرتے ہوئے فر ماتا ہے کہ:(ترجمہ)’’میں آپ لوگوں کو بھی چھوڑتا ہوں اور ان ہستیوں کو بھی جنہیں آپ لو گ اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو۔میں تو اپنے رب ہی کو پکاروں گا۔اُمید ہے کہ میں اپنے رب کو پکارکے نامراد نہ رہوں گا۔‘‘ دعا کے بارے میں اللہ تعالیٰ بار بار تاکید فرماتا ہے کہ اے میرے بندو:’’اپنے رب کو پکارو گڑگڑاتے ہوئے اور چپکے چپکے یقینا وہ حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔زمین میں فساد برپا نہ کرو جبکہ اس کی اصلاح ہو چکی ہے،اور اللہ ہی کو پکارو خوف کے ساتھ اور طمع کے ساتھ یقینا اللہ کی رحمت نیک کردار لوگوں سے قریب ہے۔‘‘(الاعراف:۵۵تا۵۶) مندرجہ بالا آیت کریمہ میں دعائے سوال ہے جو عبادت کو متضمن ہے۔داعی(دعا کرنے والا)مدعو(جس سے دعا ء کی جائے)کے لئے راغب ہوتا اور اس کے سامنے نہایت عجزو انکساری اور تذلل و خضوع کا اظہار کرتا ہے۔ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اپنے الرسالہ السنیۃ میں لکھتے ہیں کہ:’’جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد
Flag Counter