Maktaba Wahhabi

121 - 154
۳۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سب فضلات پاک ہیں ۔ ۴۔ اُمت کا اختلاف رحمت ہے ۔ ۵۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر عرش و کرسی سے افضل ہے ۔ ۶۔ کراماََکاتِبین سے کوئی عمل چھپایا بھی جا سکتا ہے ۔ ۷۔ زیارتِ قبر نبوی صلی اللہ علیہ وسلم شفاعت کا باعث ہے ۔ ۸۔ قرآن کے ظاہری معنٰی سے مراد تلاوت ہے ۔ ۹۔ قرآن کے مفاہیم بھی کشف سے معلوم ہوتے ہیں ۔ ۱۰۔ قرآن محض ایک نقطہ کا پھیلائو ہے ۔ ۱۱۔ خود کشی بذریعہ روزہ و نماز جائز ہے ۔ ۱۲۔ فرائض کا ترک کرنا کفر نہیں ہے ۔ ۱۳۔ کائنات کا نظام قطب و ابدال کے ہاتھوں میں ہے ۔ ۱۴۔ کچھ صوفی مستجاب الدعاء بھی ہوتے ہیں ۔ ۱۵۔ نماز کا حق صرف صوفی ہی ادا کرتے ہیں ۔ ۱۶۔ روزہ کا اہتمام صوفیاء کی طرز پر کیا جائے ۔ ۱۷۔ صوفیاء کو غیب کی ہر چیز کشف سے معلوم ہو جاتی ہے ۔ ۱۸۔ صوفیاء کو درجۂ کمالات غیر شرعی اذکار کے نتیجہ میں حاصل ہوتا ہے ۔ ۱۹۔ امام ابو حنیفہ ؒ کا دفاع ہر صورت میں کیا جائے ۔ ۲۰۔ چھوٹی چھوٹی نیکیاں بڑے بڑے اجر کا باعث ہیں ۔ ۲۱۔ کبیرہ گناہ توبہ کے بغیر بھی معاف ہوجاتے ہیں ۔ ۲۲۔ اولیاء کے لیے زمین لپیٹ دی جاتی ہے ۔ ۲۳۔ صوفیاء کے نزدیک ورد اور مراقبہ افضل ترین عبادت ہے ۔
Flag Counter