Maktaba Wahhabi

148 - 154
ہوتا۔ (درمختار) (۲۳) روزہ کی حالت میں عورت کی شرمگاہ کو چومنے سے اگر انزال ہوگیا تو روزہ بالکل فاسد نہ ہوگا (درمختار) (۲۴) لکڑی اپنی دبر میں ڈالی، اگر سالم لکڑی دونوں سروں سمیت اندر نہ جائے اور ایک سرا اس کا باہر رہے تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ (درمختار) (۲۵) کوئی شخص اپنا آلہ تناسل اپنی ہی دبر میں داخل کرے تو بغیر انزال اس پر غسل واجب نہیں ہوگا۔ (درمختار) (۲۶) منی شہوت سے جدا ہو اور ذَکر پکڑے ، بعد دور ہونے شہوت کے منی نکلے تو غسل فرض نہیں ۔(درمختار، عالمگیری، شرح و قایہ) (۲۷) مسلمان، مسلمان سے دارالحرب میں سود لے تو جائز ہے ۔(عالمگیری، شرح وقایہ) (۲۸) دارالحرب میں زنا کرنے پر حد نہیں ہے ۔ (عالمگیری) (۲۹) بادشاہ پرکسی قسم کی حد قائم نہیں ہوسکتی وہ خواہ زناکرے یا چوری کرے ۔ (عالمگیری) (۳۰) ایک عورت کو اجارے پر لیا تاکہ اس سے زناکرے ۔ پس عورت نے منظور کیا اور اس نے اس سے زنا کیا تو اس کو حد نہ ماری جائے گی۔ (عالمگیری)۔ (۳۱) مرد نے عورت پر (اپنی زوجہ ہونے کا) جھوٹا دعویٰ کیا اور ڈگری حاصل کرلی تو مرد کو اس عورت سے وطی کرنا جائز ہے ۔ (درمختار، عالمگیری، شرح وقایہ) (۳۲) عورت سے وطی کی اور صورت یہ ہوئی کی اس عورت کی فرج اور مقعد پھاڑ کر ایک کردی تو اس عورت کی ماں اس مرد پر حرام نہ ہوگی۔ (فتاویٰ عالمگیری) (۳۳) اگر آدمی محرمات ِابدیہ(یعنی ماں، بہن، بیٹی وغیرہ) سے (جان بوجھ کر )نکاح کرکے وطی بھی کرلے تو اس پر حد نہیں ۔ (ہدایہ)
Flag Counter