Maktaba Wahhabi

47 - 154
4۔حضرت اویس قرنی ؒ کو ایک شخص نے کھائے پیئے اور حاجتِ ضروریہ کے بغیر فجر کی نماز سے دوسرے دن فجر کی نماز تک مسلسل چوبیس گھنٹے مختلف عبادات میں مشغول دیکھا ۔ (فضائل صدقات، صفحہ ۴۲۹) 5۔حضرت ابوبکر عیاشؒ چالیس برس تک بستر پر نہیں لیٹے ۔ (فضائل صدقات، صفحہ ۴۳۰) 6۔ایک سید صاحب کا قصہ لکھا ہے کہ بارہ دن ایک ہی وضو سے نمازیں پڑھیں اور پندرہ برس تک مسلسل لیٹنے کی نوبت نہیں آئی۔ (فضائل نماز، صفحہ ۶۴) 7۔ابراہیم ابن ادہم ؒ رمضان المبارک میں نہ تو دن کو سوتے تھے نہ رات کو۔(فضائل رمضان، صفحہ۳۹) 8۔ہمارے شاہ ولی اﷲ صاحب ؒ نے ’’ قول جمیل‘‘ میں اپنے والد سے نقل کیا ہے کہ ابتدائے سلوک میں ایک سانس میں دو سو مرتبہ لاالہٰ الا اﷲ کہا کرتے تھے ۔ (فضائل ذکر، صفحہ ۸۴) 9۔صوفیاء کے لیے اﷲ کے نام کے ذکر کی کم سے کم مقدار پچیس ہزار، اور لاَ اِلٰہ کے ذکر کی مقدار پانچ ہزار ہے ، زیادہ کے لیے کو ئی حد نہیں ۔ (فضائل ذکر، صفحہ ۸۴) 10۔مولوی الیاس نے اپنی وفات سے تقریباً بیس دن پہلے کہا میری زندگی کے بیس دن باقی ہیں ، چنانچہ ان کی اس بات کو ابھی بیس دن پورے نہیں ہوئے تھے کہ ان کی وفات ہوگئی۔ (الداعیۃ کبیر، صفحہ ۷۲) مولوی الیاس کے اس دعوے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ علم غیب کے جاننے کے بھی مدعی تھے اور ان کے ملفوظات کو جمع کرنے والے کے بقول ان کی یہ پیشنگوئی حرف بہ حرف پوری ہوئی تو اس سے ان کے علم غیب جاننے کے دعوے کی تصدیق ہوگئی۔ 11۔جماعت کے بانی محمد الیاس صاحب نے اپنی اس جماعت کی غرض و غایت ان الفاظ میں بیان کی ہے : ’’حضرت مولانا اشرت علی تھانوی نے بہت بڑا کام کیا ہے ۔ بس میرا دل چاہتا
Flag Counter