Maktaba Wahhabi

134 - 559
٭ اگر چادر بڑی ہو تو اس کا کچھ حصہ اپنی سہیلی کو اوڑھا دے۔ چنانچہ اس کی تائید بھی ایک روایت سے ہوتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اس کی سہیلی اسے اپنی چادر کا ایک حصہ اوڑھا دے۔‘‘[1] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس مسئلہ کے متعلق تمام صحابہ کا اجماع نقل کیا ہے۔[2] سوال میں جس صورت حال کا ذکر کیا گیا ہے وہ انتہائی تکلیف دہ ہے، خواتین کو چاہیے کہ وہ آرام اور سکون سے عید میں شمولیت کریں۔ ہمارے رجحان کے مطابق خواتین کو چاہیے کہ وہ اس سنت پر عمل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل امور کو مدنظر رکھیں۔ ٭ راستہ میں ایک طرف ہو کر چلیں اور مردوں سے اختلاط سے پرہیز کریں۔ ٭ باپردہ اور سادہ لباس پہن کر عیدگاہ جائیں اور خوشبو وغیرہ نہ لگائیں۔ ٭ ظاہری زیبائش سے گریز کریں وگرنہ نیکی برباد گناہ لازم کے مترادف ہوگا۔ ٭ عیدگاہ میں تکبیرات اور ذکر الٰہی میں مصروف رہیں، ادھر ادھر کی باتوں میں وقت ضائع نہ کریں۔ ٭ شور و غل کرنے والے شرارتی بچوں کو ہمراہ نہ لائیں۔ ان شرائط کی پابندی کرتی ہوئی عیدگاہ جائیں اور نماز عید ادا کریں۔ واللہ اعلم ٭٭٭
Flag Counter