Maktaba Wahhabi

152 - 559
دلیل نہیں بن سکتا، ویسے بھی حضرت عائشہ کا حجرہ مبارکہ جس میں یہ تینوں قبریں موجود ہیں چاروں طرف سے بند ہے، وہاں جانا ممکن نہیں، اس طرح گویا انہیں مسجد سے الگ کر دیا گیا ہے۔ بہرحال قبرستان میں مسجد تعمیر کرنا اور تعمیر شدہ مسجد میں دو تین قبروں کا آجانا ان دونوں میں واضح فرق ہے، تعمیر شدہ مسجد میں بھی اگر قبر سامنے قبلے کی طرف ہو تو وہاں نماز پڑھنا درست نہیں، کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے سے منع کیا ہے۔[1] البتہ نماز جنازہ جس میں رکوع اور سجدہ نہیں ہوتا، اسے پڑھنے کی خصوصی اجازت ہے جیسا کہ احادیث میں آیا ہے۔ (واللہ اعلم) ٭٭٭٭
Flag Counter