Maktaba Wahhabi

170 - 559
’’انما‘‘ سے معلوم ہوتا ہے، صرف ان مصارف پر، دیگر مصارف پر اسے صرف کرنا شرعاً درست نہیں ہے، مذکورہ مصارف میں ایسے رفاہی ادارے شامل نہیں جن میں مقامی بچے زیر تعلیم ہوں اور ان کے والدین صاحب حیثیت ہوں، ایسے اداروں کے مصارف بچوں کے والدین برداشت کریں، البتہ ایسے دینی مدارس جہاں اقامتی طلباء رہائش پذیر ہوں اور وہ خود معاش کے سلسلہ میں دوڑ دھوپ نہ کر سکتے ہوں وہاں زکوٰۃ وغیرہ صرف کی جا سکتی ہے۔ ’’فی سبیل اللہ‘‘ کا مفہوم اتنا وسیع نہیں ہے کہ اس میں مساجد اور اس میں قائم ادارے جہاں مقامی بچے قرآن حکیم حفظ یا ناظرہ پڑھتے ہوں، اس طرح خیراتی ہسپتال مقامی لائبریریاں یا قبرستان کی تعمیر، راستوں کی کشادگی بھی اس میں آ جاتے ہیں،ہاں مریض اگر غریب ہوں تو ان کی غربت کے پیش نظر ادویات کے لیے انہیں زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔ وہ بھی بیماری کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی غربت کی بناء پر ایسا کیا جا سکتا ہے۔ واللہ اعلم ٭٭٭
Flag Counter