Maktaba Wahhabi

192 - 559
’’بیت اللہ کا طواف و داع کیے بغیر کوئی شخص اپنے گھر روانہ نہ ہو۔‘‘[1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مذکورہ خطاب حجاج کرام کے لیے تھا، طواف و داع کرنے کے بعد اگر کسی کو کوئی چیز خریدنے کی ضرورت پڑے تو خریداری کر سکتا ہے، اس کے متعلق کوئی ممانعت نہیں۔ اگر خریداری کرنے میں طویل مدت صرف ہو جائے تو از راہ احتیاط دوبارہ طواف وداع کرے، اگر عرف عام کے مطابق وہ مدت دراز نہیں تو دوبارہ طواف وداع کرنے کی ضرورت نہیں۔ بہرحال عمرہ کرنے والے پر طواف و داع ضروری نہیں، اگر کسی نے یہ طواف کر لیا اور اسے کسی چیز کو خریدنے کی ضرورت پڑی ہے تو وہ خریداری کر سکتا ہے، اس میں چنداں حرج نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی دم یا تاوان پڑتا ہے۔ واللہ اعلم ٭٭٭
Flag Counter