Maktaba Wahhabi

207 - 559
کا اجر پائیں گے؟ جواب: انسان، جب شہادتین کی ادائیگی کے بعد دائرہ اسلام میں داخل ہوتا ہے تو سب سے پہلے نماز پنجگانہ کا ادا کرنا اس کے لیے ضروری ہوتا ہے کیوں کہ شہادتین کی ادائیگی کے بعد نماز اسلام کا سب سے اہم رکن ہے، نماز کے بغیر انسان کے اسلام کا کوئی اعتبار نہیں۔ ہمارے نزدیک نماز نہ پڑھنے والوں کی حسب ذیل دو اقسام ہیں: ٭ نماز کی فرضیت اور اہمیت کا قائل ہے لیکن سستی کی وجہ سے کچھ نمازیں رہ جاتی ہیں، اگرچہ ایسا کرنا بہت بڑا جرم ہے تاہم اسے دائرہ اسلام سے خارج قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ٭ نماز کی فرضیت کا قائل نہیں اور نہ ہی نماز کے قریب جاتا ہے، اس کے نامہ اعمال میں نماز نامی کوئی چیز نہیں، ایسے شخص کے اقرار شہادتین کا کوئی اعتبار نہیں، ایسا اسلام جس میں نماز نہ ہو اللہ کے ہاں اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ لہٰذا وہ نوجوان جو روزہ بڑے شوق سے رکھتے ہیں اور اس سلسلہ میں وہ پیاس اور بھوک بھی برداشت کرتے ہیں، انہیں اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے اور نماز کی فرضیت اور اہمیت کے پیش نظر اسے باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ پہلی قسم کے لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ نماز کی ادائیگی میں سستی نہ کریں، ہم انہیں یہ فتویٰ نہیں دیتے کہ جب انہوں نے نماز میں سستی کرنی ہے تو وہ روزہ نہ رکھیں، بلکہ انہیں یہ نصیحت کرتے ہیں کہ وہ روزے پابندی سے رکھیں اور روزہ رکھنا انہیں اللہ کے دین کے قریب کر دے گا۔ اگر وہ اللہ کے خوف کی وجہ سے روزہ رکھتے ہیں تو امید ہے کہ روزوں کا یہ اہتمام نمازوں کی باقاعدہ ادائیگی پر ابھارے گا اور جو نمازیں سستی کی وجہ سے رہ گئی ہیں وہ خالص توبہ کرنے سے ان کی تلافی بھی ہو جائے گی۔ دوسری قسم کے لوگوں کو ہم نصیحت کرتے ہیں کہ نمازوں کے بغیر روزے بے وزن اور بے کار ہیں، نمازوں کی فرضیت کا اقرار کریں اور ان کی ادائیگی کا اہتمام کریں، اس کے بعد روزے رکھیں، ایسا کرنے سے سابقہ گناہوں کی تلافی ہو جائے گی اور آئندہ بھی اللہ تعالیٰ فرائض کی ادائیگی میں مدد کرے گا اور توفیق عطا فرمائے گا۔ واللہ اعلم! اذان فجر سن کر کھاتے رہنا سوال: میں دیر سے بیدار ہوتا ہوں، سحری کھاتے کھاتے اذان شروع ہو جاتی ہے یا بعض اوقات اذان کے بعد سحری کھاتا ہوں، ایسے حالات میں میرے روزے کا کیا حکم ہے؟ کتاب و سنت کی روشنی میں اس طرح میرے فرض کی ادائیگی ہو جائے گی؟ جواب: ایک مسلمان کو روزہ رکھنے کے لیے سحری کھانے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ اس سلسلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’سحری کھایا کرو کیوں کہ سحری کرنا باعث برکت ہے۔‘‘[1]
Flag Counter