Maktaba Wahhabi

20 - 154
{تُوْبُوْا اِلَی اللّٰہِ تَوْبَۃً نَّصُوْحاً} (سورۃالتحریم:۸) ’’تم اﷲکے سامنے خالص سچی توبہ کرو۔‘‘ اس شرط کے تحت توبہ سچی اور دائمی ہو نہ کہ عارضی ۔ میرے اندر یہ تبدیلی اس وقت نمودار ہوئی جب میں نے مرکزدعوت و ارشاد الخبر میں داخلہ لیا اور مولانا محمد منیر قمر صاحب کے دروس میں شرکت کرناشروع کیا ۔ یہ میری زندگی کا ایک اہم موڑ تھا جہاں سے سچائی اور قرآن کی حقیقت کھلنا شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں میں نے ’’تلا شِ حق کا سفر‘‘ شروع کیا ۔ اس سفرکی ساری کامیابی اﷲ تعالیٰ کی توفیق کے بعد ہمارے استاد مولانا محمد منیر قمر صاحب کے خلوص کا ثمرہ ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی ذکرکردوں کی اس کتاب کوموجودہ شکل میں آپ کے سامنے پیشکرنے میں میرا بھرپور تعاون کرنے والوں میں سرفہرست جن کے نام آتے ہیں وہ ہیں : محمدعابد صاحب ، مسعود سہیل صاحب ، شاہد ستار صاحب اور زاہد محمود صاحب۔ جن کا میں تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔ اﷲتعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کتاب کی طباعت و اشاعت میں جن ساتھیوں کا کسی بھی طرح کا تعاون رہا ہو ان تما م احباب کو دنیا و آخرت کی خیر و برکت سے نوازے ، اِسے شرفِ قبول بخشے اور قارئین کرام کے لیے اسے باعث ِ استفادہ بنائے ۔ آمین جب سے یہ دونوں خطوط لکھے گئے ہیں نہ جانے کتنے ہزار اس کی کاپیاں بنائی گئی اور تقسیم ہو چکی ہیں ۔ یہ صرف اﷲ ہی کی مصلحت ہے کہ اُس نے اِن دونوں کتابچوں کو اس قدر شرفِ قبولیت سے نوازا کہ یہ جس کسی کے بھی ہاتھ لگتے ہیں وہ اپنی طرف سے اپنی استطاعت کے مطابق کاپیاں بنا کر تقسیم کر دیتا ہے ۔ اور چار سالوں سے یہ سلسلہ ابھی تک جاری و ساری ہے ۔ جو بھی بندہ مجھے ملتا ہے وہ یہی درخواست کرتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح میں ان دونوں خطوط کو اکٹھا کتابی شکل میں شائع کردوں۔ اس طویل مدّت کے بعد میں آخر کار دوستوں کی تمنّاوں ادر
Flag Counter