Maktaba Wahhabi

21 - 154
اُنکی نیک خواہشات کو نظرانداز نہ کر سکا اور یہ کتاب آپ کی خدمت میں پیش کردی ہے ۔ اﷲ پاک سے دعا ء کرتے ہوئے کہ اس کتاب کے اندر جو کچھ بھی قرآن اور حدیث کی روشنی میں صحیح لکھا گیا ہے اُسے قبول فرماکر پٹرھنے والوں کیلئے ہدایت کا ذریعہ بنائے اور لا علمی میں مجھ سے جو بھی غلطیاں سرزد ہوئی ہوں اُنہیں معاف کردے ۔ ساتھ ہی ساتھ میری اللہ پاک سے یہ بھی دعا ء ہے کہ اُمت کو گمراہ کرنے والے اِن نام نہادعالموں اور داعیوں کو توبہ واصلاح کی ہدایت دے اور دین کے صحیح علم سے اِن کی رہنمائی فرمائے ۔آمین آپ کی دعائوں کا طالب الخبر ، سعودی عرب محمدرحمت اللہ خان(ایڈووکیٹ) یکم ربیع الاول ۱۴۲۸ھ بنگلور، مقیم الخبر(سعودی عرب) ۲۵؍مارچ ۲۰۰۷ء
Flag Counter