Maktaba Wahhabi

144 - 382
والدین ابھی نہیں مان رہے۔ وہ کسی مشرک سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ لڑکی کہتی ہے کہ شادی کروں گی تو میں اہلحدیث سے ہی۔ اور صرف اسی سے جس سے خط و کتابت ہے اور جس کو مل چکی ہے۔ اب انھوں نے کورٹ میرج کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ کیا شریعت اس کی اجازت دیتی ہے۔ شریعت میں اتنی زیادہ ملاقات کا جواز ہے؟ اور خط و کتابت جائز ہے اور کورٹ میرج والدین کی رضا مندی کے بغیر جائز ہے یاکہ نا جائز؟ (امان اﷲ مرزا آفتاب اقبال (ابو طلحہ) سکنہ خورد ضلع جہلم) (۱۸ جولائی ۱۹۹۷ء) جواب : خفیہ یارانے کی شادی ممنوع ہے۔ قرآن میں ہے۔ ﴿ مُحْصَنٰتٍ غَیْرَ مُسٰفِحٰتٍ وَّ لَا مُتَّخِذٰتِ اَخْدَانٍ﴾ (النساء: ۲۵) ’’بشرطیکہ عفیفہ ہوں نہ ایسی کہ کھلم کھلا بد کاری کریں اور نہ در پردہ دوستی کرنا چاہیں۔‘‘ انعقادِ نکاح کے لیے ولی کا وجود شرط ہے اور اس کے نااہل ہونے کی صورت میں حقِ ولایت خیر خواہ ولی کی طرف منتقل ہو جاتا ہے۔ چاہے وہ اسلامی حکومت ہو یا بامر اضطراری کسی نیک صالح آدمی کو یہ حق تفویض کر دیا جائے۔ ہمارے ہاں کوٹ میرج نکاح عام حالات میں چونکہ عاشقی و معشوقی کی بنیاد پر منعقد ہوتے ہیں۔ لہٰذا واقعات پر گہری نظر کے بغیر ان کو جائز قرار دینا مشکل امر ہے۔ بدکردار و بداخلاق بیوی سے چھٹکارا کیسے حاصل کیا جائے؟ سوال : ہمیں ایک مسئلے نے بہت ہی زیادہ پریشان کیا ہوا ہے۔ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ ہم سب اہلِ اسلام ہیں۔ کوئی بھی مسلمان یہ نہیں چاہتا کہ اس کی اس دنیا میں، اس معاشرے میں عزت نہ ہو۔ مختصر عرض کرتا ہوں کہ ایک دو شیزہ اور نوجوان لڑکا فحش حرکات کرتے ہیں۔ ان کا علم کسی کو نہیں ہوتا۔ ایک دن ایسا ہوتا ہے کہ ان فحش حرکات کا علم ان کے والدین کو ہو جاتا ہے۔ والدین ان کو منع کرتے ہیں۔ لیکن یہ ان غلط اور گندی حرکات سے کنارہ نہیں کرتے۔ ان کو ان کے والدین کے علاوہ ان کے بہن بھائی بھی منع کرتے ہیں کہ ہماری عزت خاک میں نہ ملاؤ۔ وہ ان باتوں کو سنی ان سنی کر دیتے ہیں بلکہ الٹا ان کو ان کو گالیاں اور بہت ہی زیادہ بری باتیں کہتے ہیں۔ ان کو مارنے تک جاتے ہیں۔ مسئلہ یہاں تک پہنچ جاتا ہے کہ سارا گاؤں یا شہر ان کے والدین اور بہن بھائیوں کو طعنے مارتے ہیں۔ بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ ان کے والدین کا جینا حرام ہو چکا ہے۔ کوئی رشتہ دار ان کو ان کی وجہ سے اچھا نہیں سمجھتا بلکہ ان کو بلانے پر راضی نہیں ہے۔ غریب والدین نے بڑی مشکل کے ساتھ اس لڑکی کی شادی بھی کر دی ہے تو سسرال
Flag Counter