Maktaba Wahhabi

68 - 382
سے رشتہ کا انتخاب کریں۔ پسند کی شادی کا مفہوم اگر خفیہ یا رانہ ہے تو یہ شرعی طور پر ناجائز ہے اور اگر اس کے ماوراء ہے تو وہ جائز ہے۔ (۲) اور منگنی کو ترک بھی کیا جا سکتا ہے، چاہے وہ حالت نا بالغی میں ہو یا بالغی میں معاملہ دونوں طرح برابر ہے۔ کسی نکاح کو عورت اگر پسند نہ کرے تو وہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ شریعت نے عورت کی رائے کی بھی قدر کی ہے۔ یہاں تک کہ باپ کو بھی اس سے مشورہ کرنا چاہیے۔’’صحیح مسلم‘‘میں ہے: (( یَسْتَأْذِنُہَا أَبُوہَا۔))[1] (۳) عورت کا زبردستی اگر نکاح کر دیا جائے منعقد تو ہو جائے گا لیکن اسے بقاء یا عدم بقاء کا اختیار ہے بشرطیکہ اس سے خفیہ یارانہ کی تکمیل مقصود نہ ہو۔ پیغام نکاح کی غرض سے غیر محرم عورت کودیکھنا : سوال :ایک نوجوان کو کسی غیر محرم مسلمان عورت سے محبت ہو گئی۔ وہ نوجوان پانچ وقت کا نمازی، صوم و صلوٰۃ کا پابند، وضع قطع ، طرزِ بودوباش اسلامی کا حامل ہے مگر معاشرہ کے ۷۵ فی صد نوجوانوں کی طرح وہ بھی دل کھوبیٹھا۔ روزانہ عورت کا دیدار کرتا ہے تو دل کو سکون میسر ہوتا ہے مگر بری نگاہ سے نہیں بالکل پاکیزہ جائز طریقے سے نکاح کا خواہاں ہے۔ تو کیا بندہ کا یہ عمل غیر شرعی تو نہیں۔ اس کی نمازیں ضائع تو نہیں ہو رہیں؟ اسلام میں اس کا تصور کس حد تک جائز ہے؟ کیا کسی روایت میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت سے قبل اسی بنیاد پر کسی عورت کو نکاح کا پیغام بھیجا ہو؟ فی زمانہ یہ مسئلہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کالجز، یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کو اس قسم کے جذبات سے اکثر واسطہ پڑتا ہے۔ اس مسئلہ کا تفصیلاً جواب تحریر فرمائیں اور عند اللہ ماجور ہوں۔ (سائل: م،ن۔ شیخوپورہ) (۲۸ جون ۱۹۹۶ء) جواب :سرکاری کالجوں ا ور یونیورسٹیوں میں آج کے دور کا بالعموم افسوسناک پہلو یہ ہے کہ طرزِ تعلیم خالصتاً مغربی اور استعماری ماحول کی عکاسی ہے باعث تعجب ہے کہ مسلمانوں پر اغیار کی پروردہ غیر اسلامی حکومت مسلط ہے۔ یہ دراصل مغربی جمہوریت کا تحفہ ہے جسے جہلاء ،قوم باعث افتخار تصور کرتے ہیں اس کی وجہ سے دین کا درد رکھنے والے حضرات آج ہر جگہ پریشان نظر آتے ہیں۔ ایسے بے دین اور ملحدانہ معاشرہ سے متاثر ہونے کے بجائے، اہل دین پر فرض عائد ہوتا ہے کہ اجتماعی اور اتفاقی صورت میں حتی المقدور اس سے نجات حاصل کرنے کی سعی کریں۔ تاکہ اسلامی طرزِ معاشرت کا قیام ممکن ہو سکے۔ زن مریض کے لیے میری نصیحت ہے کہ غیر محرم کی طرف نگاہ اور التفات سے مقدور بھر
Flag Counter