Maktaba Wahhabi

77 - 382
جواب : بہتر ہے کہ خواتین کو کھانا پیش کرنے کا فریضہ عورتیں ہی سرانجام دیں۔ بوقتِ ضرورت بیرے بھی پیش کرسکتے ہیں لیکن عورتوں کو باپردہ ہونا چاہیے تاکہ غیر کی نگاہ ان کے چہروں پر نہ پڑے۔ شادی کے موقع پر سرزد ہونے والی کوتاہیوں کے متعلق رہنمائی: سوال : اس کے علاوہ ہمارے ہاں( پاکستان میں) شادی کے موقع پر جو کوتاہیاں سرزد ہوتی ہیں، ان کے بارے میں راہنمائی فرمائیے۔(سائل) (۲۱ جون ۲۰۰۲ء) جواب : شادی وغیرہ کی کوتاہیوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل کی صورت میں ہی دور کیا جا سکتا ہے ۔ اس بارے میں اہل علم اور کتابوں سے راہنمائی حاصل کرتے رہنا چاہیے۔ شادی کے بعد میاں بیوی کا سیروسیاحت(Hony Moon) کے لیے جانا کیسا ہے ؟ سوال : شادی کے بعد میاں بیوی کا سیروسیاحت(ماہِ عسل/ Hony Moon) کے لیے جانا کیسا ہے؟(سائل) (۲۱ جون ۲۰۰۲ء) جواب : شادی کے میاں بیوی سیرو سیاحت پر جا سکتے ہیں۔ شرعاً کوئی پابندی نہیں۔ خُطبۂ نکاح و دیگر مسائل نکاح کی شرائط: سوال :قرآن سے واضح کریں کہ نکاح پڑھانے کی شرائط کیا ہیں ہر شخص کو نکاح پڑھانے کے لیے کتنی قابلیت کی ضرورت ہے؟ جواب :نکاح پڑھانے کے لیے عام حالات میں عاقل بالغ مسلمان ہونا ہی کافی ہے۔ قرآن میں ہے: ﴿وَاَنکِحُوْا الْاَیَامٰی مِنْکُمْ وَالصّٰلِحِیْنَ مِنْ عِبَادِکُمْ وَاِِمَآئِکُمْ ﴾ (النور : ۳۲) نیز نکاح خواں کے لیے کم از کم نکاح کے متعلق احکام و مسائل سے واقفیت ضروری ہے۔ دلیل آیت کریمہ ہے۔ ﴿ قُلْ ھٰذِہٖ سَبِیْلیْٓ اَدْعُوْٓا اِلَی اللّٰہِ عَلٰی بَصِیْرَۃٍ اَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِیْ﴾ (یوسف:۱۰۸) مع شروط اور گواہوں کی موجودگی میں غیر تحریر شدہ نکاح کاحکم: سوال :شبیر احمد عثمانی ولد خدا بخش لغاری کا نکاح بغیر تحریر وغیرہ کے آج سے تقریباً ۱۲ سال قبل پڑھایا گیا تھا (مع شروط اور گواہوں کے) آج وہ شخص (امام بخش لغاری) اپنی لڑکی کارشتہ دینے سے انکاری ہے۔
Flag Counter