Maktaba Wahhabi

60 - 382
فرزند ابراہیم رضی اللہ عنہ مدینہ میں ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا لونڈی سے ہے۔ البتہ بعض شیعہ حضرات عوام کو دھوکا دیتے ہیں کہ رقیہ اور ام کلثوم رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ربیبہ ہیں مگر ان کا یہ کہنا بلا ثبوت ہونے کے علاوہ شیعی مسلک کے بھی مخالف ہے۔ چناں چہ ملا باقر مجلسی ’’حیات القلوب‘‘ میں رقم طراز ہے: ’’ وبرنفی ایں قول روایات معتبر دلالت مے کنند‘‘ (ص: ۷۱۹/۲) یعنی یہ قول کہ رقیہ و ام کلثوم حضرت خدیجہ (رضی اللہ عنہن ) کے دوسرے شوہر سے تھیں، روایات معتبرہ اس کی تردید کرتی ہیں اور مذکور کتاب (کے ص: ۷۲۸، ج: ۲) میں سید مرتضیٰ و شیخ طوسی سے (جو اکابرمجتہدین شیعہ سے ہیں) بیان کیا ہے۔ ’’چوں حضرت خدیجہ را تزویج نمود او باکرہ بود‘‘ یعنی ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح جب حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے ہوا تو وہ کنواری تھیں۔ ‘‘ محمد بن الحسن علی الطوسی کی کتاب ’’تہذیب الاحکام‘‘ میں ہے۔ (( اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی رُقَیَّۃَ بِنْتِ نَبِیِّکَ وَالْعَنْ مَنْ اٰذَٰی نَبِیَّکَ فِیْھَا اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی اُمِّ کَلْثُوْمٍ بِنْتِ نَبِیّکَ وَالْعَنْ عَلٰی مَنْ اٰذَی نَبِیَّکَ فِیْھَا۔)) ’’اے اللہ رحمت بھیج اوپر رقیہ اور ام کلثوم بیٹی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور لعنت کر اس شخص کو جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دختران میں ایذا دے۔‘‘ نیزاس کتاب کے ص: ۲۱۵، ج: ۱ میں درج ہے۔ (( اِنَّ زَیْنَبَ بِنْتَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ تُوُفِیَّتْ وَ اِنَّ فَاطِمَۃَ خَرَجَتْ فِیْ نِسَائِھَا فَصَلَّتْ عَلٰی اُخْتِھَا ۔))[1] ’’یعنی فاطمہ نے اپنی ہمشیرہ زینب بنت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نمازِ جنازہ پڑھی۔‘‘ کیا شیاطین میں سلسلۂ مناکحت اور توالد موجود ہے ؟ سوال :شیطان کی بیوی اور اولاد ہے یا نہیں؟( محمد ادریس شائق ، خطیب جامع مسجد اہل حدیث شاہ والی ڈاکخانہ فضل آباد تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ) جواب :نصوصِ صحیحہ صریحہ اس بات پر دال ہیں کہ شیاطین اور جنات میں سلسلۂ مناکحت اور توالد موجود ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں ہے:
Flag Counter