Maktaba Wahhabi

387 - 382
ایک شمار ہوتی تھی۔ جب لوگوں نے غیر شرعی طریقے پر تین طلاقیں اکٹھی کثرت سے دینی شروع کیں تو حضرت عمر نے فرمایا: لوگوں نے ایسے کام میں جس میں ان کے لیے مہلت تھی جلد بازی شروع کردی ہے۔ پس اگر ہم ان پر تین طلاقوں کو جاری کردیں اور(رجوع نہ کرنے دیں) تو مناسب ہے۔ چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان پر جاری کردیں۔ یاد رکھنا چاہیے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا مجموعی طلاقِ ثلاثہ کو جاری کرنا شرعی حیثیت سے نہ تھا بلکہ محض انتظامی و تادیبی طور پر اس مصلحت کے تحت تھا کہ لوگ طلاق دینے کے اس غیر شرعی طریقے سے باز آجائیں اور طلاق کے صحیح شرعی طریقے کو اختیارکرلیں۔ جیسے کہ خود ان کے کلام سے ظاہر ہوتا ہے۔ اسی طرح ’’مسند احمد‘‘ میں حدیث ہے کہ رکانہ بن عبد یزید اخو بنی مطلب نے مجلس واحد میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں۔ اس پر سخت غمگین ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا کہ تو نے کس طرح طلاق دی اس نے عرض کیا میں نے اس کو تین طلاقیں دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک مجلس میں؟ اس نے کہا: ہاں ایک مجلس میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ تو صرف ایک ہے اگر تو چاہے تو اس سے رجوع کرلے۔‘‘[1] ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اس نے اپنی بیوی سے رجوع کریا۔ یہ احادیث مسئلہ ہذا میں نص ہیں کہ مجلس واحد کی تین طلاقیں ایک رجعی طلاق شمارہوگی۔ حضرت عمر کا فیصلہ محض آرڈیننس تھا، قانون نہیں اور یہی مذہب سلف صالحین میں مروّج تھا، جس پر عمل کرنے والے جملہ مسلمان تھے اس کی نسبت صرف شیعہ کی طرف کرنا غیر منصفانہ طرزِ عمل ہے۔ درحقیقت یہی لوگ اہل سنت کے مسلک سے موسوم ہیں، جہاں تک حلالے کا تعلق ہے تو یہ فعل موجب ِ لعنت ہے۔ ’’سنن ابی داؤد ‘‘میں ہے:کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ الْمُحَلِّلَ وَالْمُحَلَّلَ لَہٗ۔)) [2] ’’حلالہ کرنے والا اورجس کے لیے حلال کیا گیا ہے ،دونوں ملعون ہیں۔‘‘ اس بناء پر آپ کی طلاق رجعی شمار ہوگی۔ رجوع اگر تین ماہواری عدت کے اندر ہے تو درست ہے ورنہ دوبارہ نکاح کرنا ہو گا۔ واضح ہو کہ رجوع کے بعد مجلس شادی خانہ آبادی کے نوٹس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں وہ غیر مؤثر ہے۔ عدت مکمل ہونے سے پہلے نکاح کا حکم: سوال : صورتِ حال یہ ہے کہ ہم نے ایک لڑکی کی شادی میں شرکت کی( جو ہماری رشتہ دار تھی) اور وہ لڑکی طلاق
Flag Counter