Maktaba Wahhabi

175 - 382
اور مولانا سیالکوٹی مرحوم فرماتے ہیں: کتنی سادہ، سہل اور آسان شادی کرکے دکھائی جناب سید الکونین والثقلین نے اپنی صاحبزادی کی کہ امت کے لیے نمونہ ہو جس میں نہ منگنی کی مسرفانہ رسمیں ہیں۔ نہ شادی کی قباحتیں ہیں نہ مہر کا پہاڑ ہے لیکن آج کا مسلمان ہے کہ جب تک وہ منگنی کی رسوم کا اسیر اور شادی کے رواجوں کا پابند ہو کر دیوالیہ نہ ہو جائے اس وقت تک اس کے منہ پر ناک دکھائی نہیں دیتی۔ اور اس جان لیوا مرض میں سب ہی مبتلا ہیں۔ بس نہیں چلتا۔ رواج کا قاتل خنجر بکف سر پر کھڑا ہے۔ کوئی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا… حالانکہ دین اور دین کے اوامر و احکام سب آسان اورسہل ہیں۔(اصلاحِ معاشرہ،ص:۲۵۳) جہیز کا شرعی حکم: سوال : کیا امیر لوگوں سے جہیز لینا جائز ہے ؟ بعض حضرات کہتے ہیں کہ خود نہیں مانگنا چاہیے لڑکی والے جو دیں وہ رضامندی سے لے لینا چاہیے۔ ہمارے ہاں اکثر فضول قسم کی رسم و رواج ہیں۔ باجے بجانا، فائرنگ کرنا، پیسے لٹانا ، فلمیں بنانا، مرد کا مہندی لگانا، اور سونے کی انگوٹھی پہننا وغیرہ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ بڑے بڑے مولوی خود جہیز دیتے اور لیتے ہیں۔ برائے مہربانی قرآن وحدیث کی روشنی میں شادی کرنے کا مسنون طریقہ بتادیں اور اگر ان مسائل کے بارے میں کوئی اردو کتاب ہو تو اس کا نام بھی بتادیں۔ جواب : جہیز ایک ہندوؤانہ رسم ہے جس سے احتراز ازبس ضروری ہے۔ دراصل یہ لڑکیوں کو وراثت سے محروم کرنے کی ایک سازش ہے اور آج کل بالفعل ہمارے معاشرے میں یہی ہو رہا ہے کہ جولوگ جہیز کے پابند ہیں۔ وہ بعد میں اپنے کو لڑکی کی وراثت سے بری الذمہ سمجھتے ہیں ، جو سراسر دھوکہ ہے کہ ایک طرف حقوق کی عدم ادائیگی کے مجرم ٹھہرے اور دوسری طرف کافرانہ رسم اپنا کر اپنے بوجھ میں اضافے کے موجب بنے۔وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ۔ ایک مسلمان کے لیے کسی پیر یا مولوی کا عمل نمونہ نہیں کیونکہ یہود و نصاریٰ کے کتنے ہی احبار و رہبان بدعملی کی وجہ سے کتاب و سنت میں قابلِ مذمت ٹھہرے ہیں۔ صراطِ مستقیم تو بالکل واضح ہے اس میں کوئی بات اوجھل نہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اس کی رات بھی دن کی طرح ہے، صرف بدقسمت ہی برباد ہوگا لہٰذا ہر فرد کے لیے ضروری ہے کہ سوچ سمجھ کر قدم رکھے کل حساب اکیلے ہی کو دینا ہو گا دوسرا کوئی اس کا معاون و مددگار نہیں ہوگا اور جہاں تک شادی کے تحائف کا تعلق ہے بلاشبہ یہ جائز ہیں لیکن اس سے جہیز کا جواز پید کرنا بھی موجب گرفت ہے۔ اصحاب سبت (یہودی ،ہفتے کو شکار کرنے والے) حیلوں کی وجہ سے ہی مستحق لعنت ٹھہرے تھے۔ اَعَاذَنَا اللّٰہُ مِنْہَا جہیز کی شرعی حیثیت: سوال : جہیز کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ اگر جہیز بغیر مطالبے کے دیا جائے تو بدعت تو
Flag Counter