Maktaba Wahhabi

76 - 382
اسی میں ہے۔ اگر کوئی رسم کسی قوم کاشعار نہ ہو بلکہ عام عادات میں سے ہو تو اس کو اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ البتہ کسی کے قومی شعار کی صورت میں ان سے مشابہت لازم آتی ہے۔ کیا لڑکے کو بھی مہندی لگائی جا سکتی ہے ؟ سوال : کیا لڑکے کو بھی مہندی لگائی جا سکتی ہے ؟(سائل) (۲۱ جون ۲۰۰۲ء) جواب : ’’سنن ابی داؤد‘‘ میں حدیث ہے کہ ’’مردوں کے ہاتھ رنگنے درست نہیں۔‘‘ [1] کیا شادی کے موقع پر رشتہ دار بچیاں اور خواتین دف پر گیت گا سکتی ہیں؟ سوال :کیا شادی کے موقع پر رشتہ دار بچیاں اور خواتین دف پر گیت گا سکتی ہیں؟ اور کیا ان کی آواز صرف گھر تک ہی محدود رہے؟ (سائل) (۲۱ جون ۲۰۰۲ء) جواب : شادی کے موقع پر بچیوں کا دف بجانا اور مباح قسم کے گیت گانا جائز ہے۔[2] آواز اگر گھر سے نکل بھی جائے تو کوئی حرج نہیں۔ صحیح مسلک کے مطابق عورت کی آواز ستر نہیں۔ صحابیات ہمیشہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسائل دریافت کرتی تھیں۔ ’’سنن ابن ماجہ‘‘ میں حدیث ہے کہ حلال اور حرام (نکاحوں) کے درمیان دف بجانے اور شہرت(تشہیر،اعلان) دینے سے امتیاز ہوتا ہے۔ کیا اعلانِ نکاح کے لیے گھر پر برقی قمقمے روشن (Lighting )کیے جا سکتے ہیں؟ سوال : کیا اعلانِ نکاح کے لیے گھر پر برقی قمقمے روشن (Lighting )کیے جا سکتے ہیں؟ (سائل) (۲۱ جون ۲۰۰۲ء) جواب : شادی کے موقع پر برقی قمقمے لگائے جا سکتے ہیں بشرطیکہ اسراف سے احتراز کیا جائے۔ کیا رسم کے مطابق چھوٹے بھائی کو شہ بالا بنایا جا سکتا ہے؟ سوال : کیا رسم کے مطابق چھوٹے بھائی کو شہ بالا بنایا جا سکتا ہے؟(سائل) (۲۱ جون ۲۰۰۲ء) جواب : شہ بالا بنانا غیر اسلامی رسم ہے، اس سے بچنا چاہیے۔ خواتین کو کھانا پیش کرنے کا کام کیا بیرے کر سکتے ہیں؟ سوال : خواتین کو کھانا پیش کرنے کا کام کیا بیرے کر سکتے ہیں؟ (سائل) (۲۱ جون ۲۰۰۲ء)
Flag Counter