Maktaba Wahhabi

82 - 382
عورت چاہے کنواری ہو یا بیوہ ہو یا طلاق یافتہ ہو۔ مگر بیوہ کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ہاں یا نہ کہے جب کہ کنواری کا انکار نکاح نہ ہونے دے گا۔ اور کنواری کا خاموش رہنا ہاں سمجھا جائے گا۔ مگر قبول یا اجازت نہ لینا کسی حدیث سے ثابت نہیں۔ براہِ کرم اس کی وضاحت فرمائیں۔ (ڈاکٹر خالد حسین، اعوان، ضلع جھنگ) (۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء) جواب تعاقب :شرع میں ایجاب و قبول کا مفہوم یہ ہے کہ ولی یا اس کا قائم مقام خاطب( نکاح کے خواہشمند) سے یہ کہے کہ میں نے فلانہ( خاتون) کا نکاح تجھ سے کردیا اور خاطب جواباً کہتا ہے کہ میں نے اسے قبول کرلیا۔ اس کا تعلق مرد سے ہے عورت سے نہیں۔ لیکن جہاں تک عورت سے مؤامرۃ یا اجازت لینے کا مسئلہ ہے وہ اپنی جگہ مسلّمہ حقیقت ہے اس میں کوئی کلام ہی نہیں۔[1] امید ہے معترض اور سائل کی تشفی کے لیے مختصر وضاحت کافی ہوگی۔ نکاح کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ سوال : نہایت ہی اَدب کے ساتھ گزارش ہے کہ قرن و سنت کی روشنی میں نکاح پڑھنے کا طریقہ بتلائیں۔ نیز ایک نکاح خواں یا نکاح رجسٹرار کو شرعاً و قانوناً کیا کیا اعمال کرنے چاہئیں؟ (رضا محمد گجر ، دی جی خاں) (۱۳ جولائی ۲۰۰۱ء) جواب : نکاح ایک ایسا عقد اور معاہدہ ہے جس کے نتیجے میں مرد اور عورت ایک دوسرے پر حلال ہو جاتے ہیں۔ ہونے والا خاوند جب یہ کہتا ہے کہ اپنی بیٹی یا جس بچی کے میرے ساتھ نکاح کی آپ کو وصیت کی گئی ہے آپ اسے میری زوجہ بنادیں اور ولی کہے میں نے اسے تیری زوجہ بنا دیا یا میں نے فلاں بیٹی کا نکاح تیرے ساتھ کردیا اور خاوند کہہ دے میں نے قبول کرلیا تو اس سے نکاح منعقد ہو جاتا ہے۔ اس طرح جب یہی گفتگو اس کی طرف سے اس کا وکیل کرے یا ولی گفتگو کی ابتداء کرے تو نکاح ہو جائے گا اور اگر نکاح خواں مولوی صاحب یا نکاح رجسٹرار ہو تو وہ کہے گا فلاں بن فلاں کا نکاح فلاں بنت فلاں سے بعوض اتنا حق مہر روبرو حاضرین مجلس کیا جاتا ہے کیا تجھے قبول ہے ؟لڑکا کہے کہ مجھے قبول ہے تو نکاح ہو جائے گا۔ اس موقع پر خطبہ مسنونہ پڑھنا بھی مستحب ہے۔ خطبہ کے الفاظ کی تفصیل سنن ابی داؤد اور سنن ترمذی میں موجود ہے۔ خطبہ ٔ نکاح میں آیات کی مسنون تلاوت: سوال :خطبہ نکاح کے وقت اور خطبہ پڑھنے کے بعد قرآن شریف جو پڑھا جاتا ہے وہ کہیں سے بھی کوئی سورت یا کوئی رکوع پڑھا جا سکتا ہے یا کچھ مقررہ آیتیں ہیں؟ (ایک سائل، ینگریہ ضلع بدین سندھ) (۴ فروری ۱۹۹۴ء) جواب :بوقت ِ خطبہ نکاح جن آیات کی تلاوت مسنون ہے وہ یہ ہیں:
Flag Counter