Maktaba Wahhabi

273 - 382
جواب : ایک طلاق پر علیحدگی کی صورت میں دوبارہ اسی شوہر سے نکاح ہو سکتا ہے۔ ’’صحیح بخاری‘‘ میں حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ کا قصہ اس امر کی واضح دلیل ہے: بَابُ مَنْ قَالَ: لاَ نِکَاحَ إِلَّا بِوَلِیٍّ بایں صورت دوسری جگہ نکاح کی قطعاً ضرورت نہیں۔ واضح ہو کہ شرعاً ایک طلاق کے بعد دوسری تیسری طلاق کی ضرورت باقی نہیں رہتی ایک طلاق ہی سے علیحدگی ہو جاتی ہے۔ دوسری دونوں طلاقوں کا استعمال بھی اسی طرح بوقتِ ضرورت ہے۔ سادہ کاغذ پر لکھی ہوئی طلاق اسٹام پیپیرپر لکھنے سے ایک ہی رہے گی یا دو ہوں گی؟ سوال : پچھلے سال میں نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دے کر ۸ دن کے دوران رجوع کر لیا۔ لیکن حالات بہتر نہ ہونے پر میں نے ایک سادہ کاغذ پر ’’میں اپنی بیوی کو طلاق، طلاق، طلاق دیتا ہوں اور میرا اپنی بیوی سے اب کوئی شرعی واسطہ نہ ہے۔ ‘‘ لکھ کر رکھ لیا۔ سادہ کاغذ پر لکھنے سے کچھ روز بعد قانونی کاروائی کرتے ہوتے سٹام پیپر پر بھی یہ سب کچھ دہرا دیا۔ اسٹام پیپر ۲۰۰۰/۱۰/ ۷ کو تحریر کیا گیا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ سادہ کاغذ اور سٹام پیپر کی تحریر ایک دفعہ کی طلاق شمار ہو گی یا دو؟ (طاہر مبین اچھرہ۔ لاہور) (۲۲ دسمبر ۲۰۰۰ء) جواب : صورتِ مذکورہ میں طلاق رجعی واقع ہوئی ہے شوہر دوبارہ اس عورت سے ازدواجی تعلقات بحال کر سکتا ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ عدت کے دوران رجوع ہو سکتا ہے جب کہ عدت گزرنے کی صورت میں دوبارہ نکاح کرنا بھی جائز ہے۔ حالت ِ حمل میں طلاق (طلاقِ سنی) حالت ِ حمل میں یونین کونسل کے ذریعے طلاق کا نوٹس مؤثر ہے؟ سوال :ملا عبدالقدوس ولد حافظ خورشید احمد کُکرے اعوان( جواپنے گاؤں کی مسجد کے امام ہیں) کا مسماۃ رضیہ بیگم ولد صوفی محمد امین جوڑے اعوان سے ڈیڑھ سال قبل نکاح ہوا تھا۔ چند ماہ بعد کسی رنجش کی وجہ سے لڑکی ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی۔ بعد ازاں اس کا خاوند اس کو لینے کے لیے گیا لیکن لڑکی نے خاوند کے ساتھ جانے سے صاف انکار کردیا۔ اس کے بعد اس کے خاوند نے یونین کونسل کے ذریعے ایک طلاق کا نوٹس بھیج دیا۔ جب خاوند کو یہ معلوم ہوا کہ اس کی بیوی حاملہ ہے تو اس نے بقیہ دو نوٹس روک لیے۔ اب اس نے چند آدمی لڑکی کو لینے کے لیے پھر بھیجے لیکن لڑکی نے جانے سے پھر انکار کردیا۔ تقریباً عرصہ چھ سات ماہ بعد لڑکی کے لڑکا پیدا ہوا۔ اب لڑکی والوں نے ملا مذکور
Flag Counter