Maktaba Wahhabi

210 - 382
مفقود الخبرکی بیوی کتنا انتظار کرے؟ سوال : آپ مفقود الخبر(گم شدہ) کی بیوی کے لیے ایک سال کا انتظار (حدیث لقطہ کے پیش نظر) کافی سمجھتے ہیں لیکن اکثر محققین اہل علم مثلاً حضرت میاں نذیر حسین صاحب دہلوی چار سال ضروری سمجھتے ہیں۔ بلکہ حضرت میاں صاحب چار سال گزرجانے کے باوجود عدت بھی ضروری قرار دیتے ہیں اور عدت کے بغیر نکاح کو باطل قرار دیتے ہیں۔ (سائل) (۲۱ مئی ۲۰۰۴ء) جواب : اکثر اہل علم مفقود الخبر کی بیوی کے لیے مدت انتظار چار سال کے قائل ہیں۔ تاہم بوقت مجبوری ایک سال بھی کافی ہو سکتا ہے جس طرح بعض اہل علم کا مسلک ہے ۔ ہر دو صورت میں عدت وفات گزارنا ضروری ہے۔ مفقود الخبرخاوند کی بیوی کی عدت: سوال : السلام علیکم التماس ہے کہ میرا خاوند ۶ سال سے لاپتہ ہے گھر سے اپنے کام پر گیا واپس نہ آیا۔ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں گھر کے اخراجات پورے کرنا اور ان کی تعلیم و تربیت کا خرچ کرنا میرے بس سے باہر ہو گیا ہے۔ تمام رشتہ د ار میرے اور میرے خاوند کے جہاں جہاں بھی ہیں سب جگہ سے پتہ کرایا ہے لیکن کوئی پتہ نہیں لگا۔ چونکہ میرا خاوند نشہ کرتاتھا خیال یقین کی حد تک ہے کہ زیادہ نشہ کرنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی ہے۔ یا نشے کی حالت میں ایکسیڈنٹ ہو گیا اور وہ مر گیا ہے۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے کیا ہوا۔ اب میرے بھائی اور عزیز و اقارب نے فیصلہ کیا ہے کہ شریعت اجازت دے تو میرا دوسری جگہ نکاح کردیا جائے۔ جو میرے اور بچوں کے خرچ کو پورا کر سکے۔ اس سلسلہ میں فتویٰ عنایت فرمائیں، نوازش ہوگی۔ (رخسانہ دختر ابراہیم زوجہ علی احمد ٹاؤن شپ لاہور) (۳۰ جنوری ۱۹۹۵ء) جواب :صورتِ مرقومہ سے ظاہر ہے کہ خاوند عرصہ چھ سال سے لاپتہ ہے۔ حتی المقدور تلاش کے باوجود وہ نہ مل سکا۔ بایں صورت عورت عدتِ وفات چار ماہ دس دن گزار کر جہاں چاہے باجازت ولی عقد ثانی کر سکتی ہے۔ مؤطا امام مالک میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے اگر کسی عورت کا خاوند گم ہوجائے اوراس کی جائے سکونت کا علم نہ ہو سکے۔ تو وہ چار سال تک انتظار کرے پھر چارماہ دس دن عدت وفات بیٹھے۔ مفقود الخبرخاوند کی بیوی کب تک انتظار کرے؟ سوال : ہندہ کا شوہر تجارت کرنے کو باہر گیااورتین سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے۔ خط وغیرہ کچھ نہیں آتا ہے۔ پتہ نہیں وہ زندہ ہے یا مر گیا ہے ۔ تو ہندہ کب تک انتظار میں اپنی زندگی برباد کرے گی۔ کیا وہ شدت انتظار کے بعد دوسری شادی کر سکتی ہے؟ اور شادی کرنے کے بعد اگر اوّل شوہر آگیا تو پھر اس کی کیا صورت ہوگی؟ (محمد رضا ء اللہ
Flag Counter