Maktaba Wahhabi

370 - 382
خلع کی کیا صورت ہے؟ سوال :خلع کی کیا صورت ہے ؟ کیا عورت کو حق مہر اور زیورات بھی لوٹانا پڑے گا جو اس کو شوہر نے دخول سے قبل ادا کیا تھا اور اس کی کتنی عدت ہے؟ (محمد رضا ء اللہ عبداللہ نیپالی) (یکم جولائی ۱۹۹۴ء) جواب :عام حالات میں خلع کی صورت میں عورت کو صرف حق مہر واپس کرنا ہوتا ہے دیگر زیورات کا فیصلہ عرف کے مطابق ہو گا۔ راجح مسلک کے مطابق خلع کی صورت میں عدت صرف ایک حیض کافی ہے۔ ملاحظہ ہو: نیل الاوطار للشوکانی۔ میکے آئی لڑکی واپس سسرال نہیں جانا چاہتی: سوال :ایک لڑکی جس کی شادی آج سے تین سال قبل ایک لڑکے سے ہوئی۔ لڑکی دو ہفتے لڑکے کے پاس رہی۔ باقی عرصہ اُس نے اپنے والدین کے پاس گزارا کیونکہ لڑکی اس لڑکے کے پاس رہنا نہیں چاہتی تھی۔ لڑکا طلاق دینے پر رضا مند نہیں تھا۔ لیکن لڑکے کے چچا نے لڑکے سے طلاق دلوا دی اور لڑکے نے رضا مندی سے طلاق دے دی۔ اب طلاق ہوئی کو تقریباً بیس دن ہو چکے ہیں اور لڑکی والے لڑکی کی شادی دوسری جگہ کرنا چاہتے ہیں کیا لڑکی طلاق کی عدت گزارے گی یا نہیں؟ مہربانی کرکے قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔ (منظور الٰہی) (۱۱ اکتوبر۱۹۹۶ء) جواب :صورتِ مرقومہ میں عورت کے لیے عدت پوری کرنا ضروری ہے۔ قرآنِ مجید میں ہے: ﴿ وَ الْمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِہِنَّ ثَلٰثَۃَ قُرُوْٓئٍ﴾ (البقرۃ: ۲۲۸) ’’اور طلاق والی عورتیں تین قروء (حیض) تک اپنے تئیں روکے رہیں۔‘‘ آیت ہذا عموم کے اعتبار سے مذکورہ بالا عورت کو بھی شامل ہے۔ کیا خلع کی صورت میں شوہر بیوی سے حق مہر سے زیادہ مال کا مطالبہ کر سکتا ہے ؟ سوال :میں مسمی محمد اسماعیل ساجد کی شادی مسماۃ سمیہ سے چار پانچ ماہ قبل ہوئی۔ مسماۃ سمیہ بحیثیت دلہن تین دن میرے گھر رہی۔ بعد ازاں انکا بھائی محمد اکرم اور اس کی بیوی ،آئے اور لے گئے۔ ان کے جانے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ طلائی زیورات جن کی مالیت مبلغ چالیس ہزار روپے بنتی ہے۔ قیمتی کپڑے اور دیگر سامان بھی جو اس کے علاوہ ہے ہمراہ لے گئے۔ چند دن بعد جب میں اپنی بیوی کو لینے گیا تو انھوں نے طلاق کا مطالبہ کردیا۔ ہم نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ طلاق نہ ہو بلکہ میری بیوی میرا گھر آباد کرے۔ لیکن اس میں کامیابی نہیں ہوئی۔ سمیہ خلع چاہتی ہے۔ مذکورہ بالاسامان کے علاوہ ہمارا ایک لاکھ روپیہ خرچ ہوا ہے۔ ان کے موجودہ رویے سے جگ ہنسائی اور رسوائی اس
Flag Counter