Maktaba Wahhabi

280 - 382
کی روشنی میں جواب تحریر فرمائیے۔ دونوں میاں بیوی اہلحدیث خاندان کے ہیں۔ (۴ اپریل ۱۹۹۷ء) جواب : صورتِ مرقومہ میں رجوع کی گنجائش موجود نہیں کیوں کہ خاوند تین طلاقوں کا حق استعمال کر چکا ہے۔ قرآنِ مجید میں ہے: ﴿فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہٗ مِنْم بَعْدُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗ فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْہِمَآ اَنْ یَّتَرَاجَعَآ اِنْ ظَنَّآ اَنْ یُّقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰہِ وَ تِلْکَ حُدُوْدُ اللّٰہِ﴾ (البقرہ: ۲۳۰) ’’پھر اگر شوہر (دو طلاقوں کے بعد تیسری) طلاق عورت کو دے دے تو اس کے بعد جب تک عورت کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے اس (پہلے شوہر) پر حلال نہ ہو گی۔ ہاں اگر دوسرا خاوند بھی طلاق دے دے اور عورت اور پہلا خاوند پھر ایک دوسرے کی طرف رجوع کر لیں تو ان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ یقین کریں کہ اﷲ کی حدود کو قائم رکھ سکیں گے۔‘‘ نیز رشتۂ زوجیت چونکہ منقطع ہو چکا ہے۔ لہٰذا عورت کو اپنے والدین کے ہاں ہی رہائش رکھنی چاہیے۔ حالت حمل دی گئی طلاق اور بعد از عدت نکاح کا حکم: سوال : ایک آدمی نے پہلی مرتبہ اپنی بیوی کو اشٹام پیپر پر ’’تمھیں طلاق دی، تمھیں طلاق دی، تمھیں طلاق دی، اب تم مجھ پر حرام ہو۔‘‘ وغیرہ الفاظ لکھ کر بھیج دیے۔ بیوی اس وقت تقریباً ۷ ماہ کی حاملہ تھی۔ اس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ اب بچہ پیدا ہو چکا ہے اور تقریباً ایک سال ۲ ماہ بعد دونوں آپس میں نکاح کرنا چاہتے ہیں۔ قرآن سنت کی روشنی میں کیا دونوں کا دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے ؟ اگر ہو سکتا ہے تو شریعت کے مطابق کیا طریقہ ہو گا؟ (سائل) (۸ مارچ ۲۰۰۲ء) جواب : ’’مسند احمد‘‘ اور ’’سنن ابی داؤد‘‘ میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ: (( طَلَّقَ رُکَانَۃُ بْنُ عَبْدِ یَزِیدَ أَخُو بَنِی الْمُطَّلِبِ امْرَأَتَہُ ثَلَاثًا فِی مَجْلِسٍ وَاحِدٍ، فَحَزِنَ عَلَیْہَا حُزْنًا شَدِیدًا، قَالَ: فَسَأَلَہُ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰه عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: کَیْفَ طَلَّقْتَہَا؟ قَالَ: طَلَّقْتُہَا ثَلَاثًا، قَالَ: فَقَالَ: فِی مَجْلِسٍ وَاحِدٍ؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: فَإِنَّمَا تِلْکَ وَاحِدَۃٌ فَارْجِعْہَا )) [1] ’’رکانہ بن عبد یزید اخوینی مطلب رضی اللہ عنہ نے ایک مجلس میں اپنی بیوی کو تین طلاقییں دے دیں، اس فعل پر وہ شدید نادم ہوا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا کہتم نے کس طرح طلاق دی ؟ اس نے عرض
Flag Counter