Maktaba Wahhabi

206 - 382
غلام مرد سے گھر کی مالکہ پردہ کرے گی یا نہیں؟ سوال : غلام مرد سے گھر کی مالکہ پردہ کرے گی یا نہیں؟ نیز مخنث سے پردے کا کیا حکم ہے؟(منظور الٰہی) (۲۵ جولائی ۱۹۹۷) جواب : مالکہ غلام سے پردہ نہیں کرے گی۔ اس سے وطی(ہم بستری) نہیں کر سکتی۔ کام کاج کے دیگر فوائد بلاتردّد حاصل کر سکتی ہے۔ [1] مخنث سے پردہ کرنا چاہیے۔ لونڈی مالک کی مرضی کے بغیر اپنے خاوند کے پاس جا سکتی ہے؟ سوال : کسی محاذ پر ہندہ، بکر کی لونڈی بن گئی۔ ہندہ پہلے شادی شدہ تھی۔ اب بکر کتنے عرصہ بعد اسے چھو سکتا ہے؟ اگر مفتوحہ قوم مسلمان ہو جائے تو ہندہ اپنے خاوند کے پاس بغیر مرضی مالک (بکر) جا سکتی ہے یا نہیں؟ (فاراب بیدیاں روڈ۔ لاہور کینٹ) (۵ ستمبر ۱۹۹۷ء) جواب : بکر ہندہ کو استبراء رحم (ایک ماہواری) کے بعد چھو سکتا ہے۔ مفتوحہ قوم کے مسلمان ہونے سے لونڈی اصل خاوند کی طرف نہیں لوٹے گی کیونکہ علاقۂ زوجیت منقطع ہوچکا ہے۔ غلاموں اور لونڈیوں کے مسائل میں جملہ تفاصیل کے لیے ملاحظہ ہو: المغنی للفقیہ لابن قدامۃ رحمہ اللّٰه لونڈی یا باندی کی حیثیت: سوال : ’’ملک یمین‘‘(لونڈی) اور باندی وہی ہوتی ہے جو کفار سے جنگ کے بعد حاصل ہو۔ حضرت ماریہ قبطیہ اور دوسری جو حضرت حسان کو حضور نے مرحمت فرمائی یہ دونوں کون تھیں اور ان کی کیا حیثیت تھی؟ ظاہر ہے کہ یہ دونوں جنگ کے بعد تو حاصل نہیں ہوئی تھیں تو کیا کوئی تحفہ میں باندی دے تو اس کو باندی بنا کر رکھنا جائز ہے ؟ یہ شکل تو اب بھی باقی ہے۔ کیا اس سے جنسی تعلقات جائز ہیں؟ جواب : بلاشبہ عام حالات میں لونڈی اس کو کہا جاتا ہے جو کفار پر غلبے کی صورت میں ان سے حاصل ہو ، لیکن کچھ عورتیں ایسی ہیں جن پر باندیوں کا اطلاق ہوا ہے لیکن ہمیں ان کی اصل تاریخی حیثیت کا علم نہیں، تو ان پر لونڈی ہی کا اطلاق ہو گا جس طرح کہ ’’ الاصابہ‘‘ (۱۰/۳۹۱) میں ماریہ پر لونڈی کا اطلاق ہوا ہے۔ شریعت نے ظاہری اطلاقات کو قابل اعتبار سمجھا ہے، اس لیے معاملہ بھی اسی حیثیت سے کیا ۔ کرید یا چھان بین کی زیادہ ضرورت محسوس نہیں کی ۔ یہاں تک کہ قبل از اسلام کے تقسیم میراث کے تصور کو برقرار رکھا، تبدیلی کی ضرورت نہیں سمجھی۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ جہاں کسی کے بارے میں حقائق کا علم ہو جائے کہ اس کو ناجائز طریقے سے غلامی
Flag Counter