Maktaba Wahhabi

189 - 382
۲۔محمد جمیل ، محمد ادریس کی ہمشیرہ ’’کلثوم رحمن‘‘کو اپنے گاؤں چک بیڑی پتن گلاب علی کبھی نہیں لے جائے گا حتی کہ کسی رشتہ دار کی خوشی یا غمی پر بھی نہیں۔ ۳۔اگر محمد جمیل ، محمد ادریس کی ہمشیرہ’’کلثوم رحمن‘‘ کو اپنے گاؤں لے کرگیا تو محمد ادریس کی طرف سے محمد جمیل کی ہمشیرہ’’سلمیٰ بی بی‘‘ (جو محمد ادریس کی بیوی ہے) کو تین طلاق پڑ جائیں گی۔ آپ سے گزارش ہے کہ شرعی اور قانونی طور پر بتائیں کہ اگر محمد جمیل اپنی بیوی’’کلثوم رحمن‘‘ کو اپنے گاؤں لے کر گیا تو کیا واقعی شرعی طور پر اس کی ہمشیرہ’’سلمیٰ بی بی‘‘ کو طلاق ہوجائے گی؟ جب کہ محمد ادریس مسلکاً حنفی دیوبندی ہے۔ بلکہ محمد ادریس کا کہنا ہے کہ ہر خاوند کو اللہ تعالیٰ نے یہ حق دیا ہے کہ کسی بھی وجہ سے اپنی بیوی کوطلاق دے سکتاہے۔ البتہ اس وقت شخص مذکور( محمد ادریس ) برضاء و رغبت خود اپنی تمام شرائط ختم کرنا چاہتا ہے۔ براہِ مہربانی اس کا شرعی حل نکالیں۔شکریہ (محمد ادریس بھٹی۔ ہارون آباد) (۱۱ مئی ۲۰۰۱ء) جواب : بنیادی طور پر نکاح بٹہ شریعت میں حرام ہے۔’’صحیح مسلم‘‘میں حدیث ہے: ((لَا شِغَارَ فِی الْإِسْلَامِ۔))[1] ’’یعنی اسلام میں نکاح بٹہ نہیں۔ اگر تو یہ نکاح شرعی مسئلے سے ناواقفیت کی بنا پر ہوئے ہیں تو قائم رہ سکتے ہیں اور بعض صورتوں میں فسخ بھی ہو سکتے ہیں۔ مثلاً اگر ان جوڑوں کے ہاں اولاد ہے تو اس صورت میں مذکورہ شرائط کو کالعدم قراردے کر آباد کاری کی ایک شکل ہے تاکہ اولاد برباد نہ ہو۔ البتہ اگر ایک طرف اولاد ہو اور دوسری طرف نہ ہو تو بے اولاد جوڑے میں تفریق کرادینی چاہیے اور اگر دونوں طرف اولاد نہ ہو تو ان میں تفریق کرادینی چاہیے عدت(استبرائے رحم) کے بعد دوبارہ دونوں میں سے کسی ایک جوڑے کا نکاح باہمی رضا مندی سے منعقد ہو سکے گا۔(وَاللّٰہُ سُبْحَانَہُ وَتَعَالٰی اَعْلَمُ ۔) نکاح وٹہ سٹہ اور اس پر مبنی رشتہ کا حکم؟ سوال :زید اور بکر کا عرصہ چھپن سال سے وٹہ سٹہ کی شادیاں ہوئی ہوئی ہیں جو کہ اسلام میں ناجائز بلکہ حرام کہتے ہیں۔(وَاللّٰہُ سُبْحَانَہُ وَتَعَالٰی اَعْلَمُ ۔) اور ہمہ وقت زید اور بکر کے گھر والے آپس میں گھریلو ناچاقی کا شکار رہتے ہیں۔ اس کے باوجود بھی بکر اپنے بیٹے کے رشتے کے بارے میں زید کی بیٹی کا خواہشمندہے ۔ کیا یہ دوسرا رشتہ اسلام میں جائز ہے۔ کتاب و سنت کی روشنی میں جواب دیں۔ (ھیلاں) (۱۶ جولائی،۱۹۹۳ء) جواب :یہ بات بڑی باعث تعجب ہے کہ نکاح وٹہ سٹہ کی حرمت کا علم ہونے کے باوجود اس کو برقرار رکھا گیا ہے پہلے
Flag Counter