Maktaba Wahhabi

94 - 382
ولیمے کے مسائل ولیمے میں حسب استطاعت کھانا کھلایا جائے یا مشروبات پر ہی اکتفاء کیا جائے؟ سوال : ولیمے میں حسب استطاعت کھانا کھلایا جائے یا رواج کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے مشروبات پر ہی اکتفاء کیا جائے؟ (سائل) (۲۱ جون ۲۰۰۲ء) جواب : ولیمہ حسب استطاعت ہونا چاہیے۔ حدیث میں ہے: ((أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاۃٍ)) [1] ’’ولیمہ ضرور کرو خواہ ایک بکری ہی ہو۔‘‘ ولیمہ نکاح کے بعد کس دن کیا جائے ؟اور کتنے دن تک دعوتِ ولیمہ جاری رکھی جا سکتی ہے؟ سوال : ولیمہ نکاح کے بعد کس دن کیا جائے ؟ اور کتنے دن تک دعوتِ ولیمہ جاری رکھی جا سکتی ہے؟(سائل) (۲۱ جون ۲۰۰۲ء) جواب : ولیمہ ملاپ کے بعد ہونا چاہیے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں قصۂ زینب میں ہے: (( أَصْبَحَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰه عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِہَا عَرُوسًا، فَدَعَا القَوْمَ …الخ۔)) [2] چنانچہ ولیمہ کئی روز تک ہو سکتا ہے اس کے لیے وقت مقرر نہیں۔’’صحیح بخاری‘‘کے ترجمۃ الباب میں ہے: (( بَابُ حَقِّ إِجَابَۃِ الوَلِیمَۃِ وَالدَّعْوَۃِ، وَمَنْ أَوْلَمَ سَبْعَۃَ أَیَّامٍ وَنَحْوَہُ وَلَمْ یُوَقِّتِ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰه عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمًا وَلاَ یَوْمَیْنِ ۔)) ’’یعنی جس نے سات یا اس سے زیادہ دنوں تک ولیمہ کیا، کیوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یا دو دن (وغیرہ) مقرر نہیں فرمائے۔‘‘ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح خفیہ نکاح کا شرعی حکم اور گواہوں کو راز رکھنے کی تلقین کرنا: سوال :کیا نکاح چوری چھپے ہو سکتا ہے؟ اس میں کوئی برائی نہیں ہے؟ (محمد اسلم رانا۔ ایڈیٹر ’’المذاہب‘‘ لاہور) (۲۲ دسمبر ۲۰۰۰ء)
Flag Counter